مندرجات کا رخ کریں

ریل کے شیدائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ریل کے شیدائی ایک خصوصی ٹرین کے انتظار میں

ریل کے شیدائی یا ٹرین کے شیدائی ایسے افراد کو کہا جاتا ہے جو ریلوے میں بطور مشغلہ دلچسپی رکھتے ہوں۔ ایسے افراد کو انگريزی میں Rail Fan یا Railway Enthusiast کہا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں ہر عمر کے ریل کے شیدائی موجود ہیں۔ پاکستان میں بھی ان کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

ریل کے شیدائی جاپان میں ٹرین کی تصویر لیتے ہوئے

سرگرمیاں

[ترمیم]

ریل کے شیدائی عام طور پر ان میں سے ایک یا ایک سے زیادہ سرگرمیوں حصہ لیتے ہیں۔

  • ریلوے انجنوں اور ڈبوں کا مشاہدہ کرنا اور ان سے متعلق معلومات جمع کرنا
  • زیر استمال اور متروک ریلوے لائنوں، پلوں، سرنگوں اور ریلوے اسٹیشنوں متعلق معلومات جمع کرنا اور ان کا دورہ کرنا
  • زیر زمین یا مقامی ریلوے نظام سے متعلق معلومات جمع کرنا اور ان کا دورہ کرنا
  • ریلوے کی تاریخ جاننا اور مرتب کرنا
  • ریلوے کی تصویرں لینا اور جمع کرنا
  • ریلوے سگنلنگ سے متعلق جاننا اور اس کا مشاہدہ کرنا
  • ریلوے ماڈلز جمع کرنا اور بنانا
  • ریلوے ٹائم ٹیبل جمع کرنا
  • ریلوے آرٹ اور آرکیٹکچر سے متعلق جاننا
  • ریلوے آپریشنز، تجارت اور معشت سے متعلق جاننا
  • ریلوے کی بحالی کے لیے کوششیں کرنا
  • لیول کراسنگ کے متعلق جاننا اور اس کا مشاہدہ کرنا