رقبہ
Appearance
رَقبَہ (عربی: زمین، اَراضی۔ انگریزی: Area) ایک طبعی مقدار ہے جو کسی (دوطرفی) سطح کا تعیّن شدہ حصّہ ظاہر کرتی ہے۔
سطحی رقبہ وہ رقبہ ہے جو کسی سہ طرفی جسم کے تمام اطراف کے مجموعے سے حاصل ہو۔
رقبہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے ‘‘سطح کی وہ مقدار جو اس کے عرض و طول کی ضرب سے حاصل ہو، خصوصاً اراضی کی مقدار’’.
سطحی رقبہ کی پیمائش میں مستعمل کچھ اِکائیاں درج ذیل ہیں:
- مربع میٹر (m2) = بین الاقوامی نظام اکائیات کی اخذ شدہ اکائی
- ہیکٹئیر = 10,000 مربع میٹر
- مربع کلومیٹر = 1,000,000 مربع میٹر (km2)
- ایکڑ = 43,560 مربع فیٹ
مزید دیکھیے
[ترمیم]ویکی ذخائر پر رقبہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |