خواتین کی مکے بازی
حالاں کہ خواتین کی مکے بازی (انگریزی: Women's boxing) کی تاریخ تقریبًا اتنی ہی پرانی ہے جتنی کی کہ مکے بازی کی رہی ہے، تاہم خواتین کے مقابلوں کو مکے بازی کی تاریخ میں کافی حد تک قانون کے دائروں سے باہر رکھا گیا ہے۔ کھیل کے ارباب مجاز خواتین مکے بازوں کو اجازت یا لائسنس دینے سے انکار کرتے رہے ہیں اور دنیا کے کئی ممالک اس پر پابندی بھی عائد کر چکے ہیں۔[1][2][3] مکے بازی میں عورتوں کے داخلے کے واقعات اٹھارہویں صدی تک پہنچتے ہیں۔[4]
بھارت میں خواتین کی مکے بازی
[ترمیم]بھارت میں خواتین کی مکے بازی رائج ہے۔یہ کھیل بھی دیگر جسمانی اور طاقت آزمائی اور زور آوری کے کھیلوں کی طرح زیادہ تر مردوں پر مذکور رہا ہے اور شہر کے علاوہ ملک کے کئی گاؤں اور قصبوں میں تک پہلوانی، کشتی اور یہاں تک کہ مکے بازی تک میں کئی مرد حضرات حصہ لیتے رہے ہیں۔ عام طور سے اس کھیل میں عورتوں کی حصے داری کم ہی رہی ہے۔ مگر عزم اور حوصلہ جن خواتین میں رہا ہے، وہ ماضی میں بھی اس کھیل کے مقابلے میں نام کما چکی ہیں۔ ماضی کی طرح خواتین حال کے سالوں میں بھی ایک عالمی پہچان اور مقابلوں میں کامیابی درج کر چکی ہیں۔
دسمبر 2019ء تک خواتین کی مکے بازی کی منظر کشی یوں ابھر کر اتری تھی کہ چھ بار کی عالمی چیمپئن ایم سی میری کوم اور سابق جونیئر عالمی چیمپئن نکہت زرین نئی دلی میں اگلے برس کے اولمپک کوالیفائرس کے لیے 51 کلو گرام کے زمرے میں خواتین کے باکسنگ ٹرائل کے فائنلز میں ایک دوسرے سے مقابلے میں اتری ہیں۔ ایم سی میری کوم اور نکہت زرّیں دونوں ہی نے اپنے متعلقہ پہلے راؤنڈ کے مقابلے میں شاندار جیت حاصل کی تھی۔ زرّین نے پہلے راؤنڈ کے مقابلے میں موجودہ قومی چیمپئن جیوتی گولیا کو شکست دی۔ جبکہ کئی مرتبہ کی ایشیائی چیمپئن میری کوم نے ریتو گریوال کو ہرایا۔[5]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "The Martial Chronicles: Fighting Like a Girl"۔ Bloody Elbow۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-05
- ↑ Jason Rodrigues۔ "Women boxers to make Olympic history in city that once shunned them | Sport"۔ The Guardian۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-14
- ↑ Kath Woodward (28 جولائی 2010)۔ "BBC Sport - Women in boxing over the years"۔ BBC News۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-09-30
- ↑ Sarah Brown (2014)۔ "Against the Ropes"۔ Bitch Magazine۔ 2015-01-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-11-25
- ↑ خواتین کی مکے بازی کے ٹرائلز میں میری کوم اور نکہت زریں کا مقابلہ[مردہ ربط]