جنوری 2020ء میں وفیات
Appearance
یہ جنوری 2020ء میں وفیات کی وقائع نگاری ہے۔ نام بلحاظ تاریخ وفات شامل ہیں۔ ہر تاریخ کے نام بلحاظ الف بائی ترتیب ہیں۔
تمام معلومات کی ترتیب یہ ہے :
- نام، عمر، شہریت جس ملک میں پیدا ہوا، قومیت (اگر دستیاب ہو)، شخصیت کی وجہ شہرت، وجہ وفات (اگر معلوم ہو) اور حوالہ۔
فہرست
[ترمیم]- 3 جنوری – قاسم سلیمانی، 62 سال، ایرانی میجر جنرل، امریکی ڈرون حملہ۔
- 3 جنوری – ابو مہدی المہندس عراقی فوجی کمانڈر، ہوائی حملہ۔
- 7 جنوری – فخرالدین جی ابراہیم، 91 سال، پاکستانی قاضی، اٹارنی جنرل (1971ء–1977ء) اور گورنر سندھ (1989ء–1990ء)۔
- 10 جنوری – قابوس بن سعید، 79 سال، عمانی بادشاہ (1970ء سے وفات تک)۔
- 13 جنوری – مراد ہوف مین، 88 سال، جرمنی کے سفارت کار اور مصنف، سفیر برائے الجیریا (1987ء–1990ء) اور مراکش (1990ء–1994ء)۔
- 19 جنوری – علی مردان شاہ۔ 63 سال، پاکستانی سیاست دان۔
- 26 جنوری – کوبی برائنٹ، 41 سال، باسکٹ بال کھلاڑی (لاس اینجلس لیکرز)، اولمپک فاتح (2008ء، 2012ء) اور آسکر فاتح (2018ء)۔
- 27 جنوری – شریف المجاہد، 94 سال، پاکستانی پروفیسر، مورخ۔
- 28 جنوری – عبدالغفور، 60 سال، بھارتی سیاست دان ایم ایل اے، (1995ء–2005ء، سنہ 2010ء)۔
- 28 جنوری – محمد مناف، 84 سال، پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی۔
- 29 جنوری – اجمل سلطان پوری، 95 سال، بھارتی ارد و شاعر۔