جنوبی یورپ
Appearance
براعظم یورپ کا جنوبی خطہ جنوبی یورپ (southern europe) کہلاتا ہے۔ اس کی کوئی واضح تعریف نہیں ہے تاہم عموماً اسپین، پرتگال، اٹلی اور یونان اس خطے میں شمار ہوتے ہیں یا عام فہم انداز میں اس طرح سمجھا جا سکتا ہے کہ وہ تمام یورپی ممالک جو بحیرہ روم کے ساحلوں کے ساتھ ساتھ واقع ہیں۔ فرانس کا جنوبی علاقہ اور ترکی کا وہ تین فیصد علاقہ جو یورپ میں شامل ہے، بھی اس اصلاح میں تحت جنوبی یورپ کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔
اس علاقے کی جغرافیائی تعریف اس طرح کی جاتی ہے کہ براعظم یورپ کا نصف جنوبی حصہ لیکن اس کی کوئی واضح حدود بیان نہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارے اپنے باضابطہ کاموں اور اشاعتوں میں مندرجہ ذیل ممالک کو جنوبی یورپ کا حصہ سمجھتے ہیں:
- اسپین
- البانیا
- انڈورا
- اٹلی
- بلغاریہ
- بوسنیا و ہرزیگووینا
- پرتگال
- جبرالٹر
- سان مرینو
- سربیا
- سلووینیا
- کرویئشا
- مالٹا
- مقدونیہ
- مونٹی نیگرو
- یونان