تھیبیس، یونان
Appearance
تھیبیس (/ˈθiːbz/; قدیم یونانی:Θῆβαι، Thēbai، یونانی تلفظ: [tʰɛ:bai];[1] جدید یونانی:Θήβα، Thíva [ˈθiva]) ’’بوتیہ‘‘ Boeotia, مرکزی یونان میں ایک شہر ہے۔ یونانی دیومالا، میں Cadmus (کادمس)، (اودھیپاس)Oedipus، (دیانوسس)Dionysus اور دوسروں کی کہانیاں اس شہر کے ذکر سے خالی نہیں ہیں۔ اس زہر کے گرد و نواح میں آثار قدیمہ کی کھدائی سے میسینیہ Mycenaean آماجگاہی اور اور ان کی تحریری تختیاں جو لکیری بی رسم الخط میں لکھی گئی ہیں،اس جگہ کی عہدِکانسی اہمیت کو اور اجاگر کرتی ہیں۔
جغرافیہ
[ترمیم]تھیبہ شمال میں ’’الیکی جھیل‘‘ اور’’شیدارون پہاڑیوں‘‘ اور جنوب میں عتیقیہ کے بیچ ایک میدان پر واقع ہے۔ سطح سمنرر سے 215 گز اونچائی ہے۔ شہر اتھینیہ سے لگ بھگ 50 کلومیٹر شمال مغرب اور شہر لامیہ سے 100 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔