تکیوں کی لڑائی
تکیوں کی لڑائی (انگریزی: pillow fight) ایک عام کھیل ہے جو بہ طور خاص بچوں میں بہت مقبول ہے۔ اسے کبھی نوجوان اور بالغ لوگ بھی کھیلتے ہیں۔ یہ لڑائی دراصل ایک طرح سے غیر سنجیدہ طور بھِڑنا ہے۔ ایک طرح سے نمائشی لڑائی ہے۔ کسی بھی تکیوں کی لڑائی میں استعمال ہونے والے ہتھیار یا اوزار تکیے ہی ہے۔ عمومًا اس لڑائی میں کوئی زخمی نہیں ہوتا، حالانکہ کئی بار تکیوں کو نقصان پہنچ سکتا پے، مثلًا غلاف پھاڑ دیا جاتا ہے یا تکیے کے اندر کی روئی بکھیر دی جاتی ہے۔ اکثر اس کھیل کا ماحول خوشگوار ہوتا ہے اور حقیقی طور پر مقابلے کی کیفیت نہیں ہوتے۔ اس میں دوست بچے یا رشتے دار اور جان پہچان والے بالغ اور جوان حصہ لیتے ہیں۔
تکیوں کی لڑائی کا دن
[ترمیم]چین کے ہانگ کانگ علاقے میں پِلو فائٹنگ ڈے (تکیوں کی لڑائی کا دن) منایا جس میں ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں اور ہاتھ میں لیے تکیوں سے ایک دوسرے پر خوب وار کرتے ہیں۔[1] اسی طرح تکیوں کی لڑائی ایک دوستانہ بین الاقوامی کھیل بن چکا ہے اور عالمی سطح پر اس کھیل کا سالانہ انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ اسی طرز پر جاپان میں منعقدہ دلچسپ مقابلے ہوتے ہیں جن میں درجنوں افراد حصہ لیتے ہیں۔ [2]