مندرجات کا رخ کریں

تشکیل موبائل ایب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جدید موبائل ایپیں صارفین کو خبروں، تفریحی مواد، کام، تعلیم، خریداری، سماجی میل جول اور دیگر چیزوں سے مربوط رکھنے کی جدید ترین اور مستعمل صورتیں ہیں۔ان ایپوں کو حقیقی بازاروں جیسے کہ ایپل کے ایپ اسٹور یا اینڈروائڈ کے گوگل پلے کے ذریعہ فروخت کیا جاتا ہے یا مفت تقسیم کیا جاتا ہے۔بہت دنوں پہلے قائم ہونے والی کمپنیوں اور صارفین تک پہنچنے اور نئی منڈی میں اپنی جگہ نکالنے میں مصروف اختراعی کام شروع کرنے والے نوجوانوں کو ایسے ایپ بنانے والوں کی خدمت حاصل کرنے کی ضرورت ہے جو صارفین کے انٹرفیس بنانے میں مدد کرسکیں کیونکہ جو ہوتا ہے اسی سے ہوتا ہے۔[1] اسی کو تشکیلِ موبائل ایپ یا ارتقائے موبائل ایپ (انگریزی: Mobile app development) کہتے ہیں۔

بھارت میں ادارہ جاتی معاونت

[ترمیم]

آئی ای ای ای کے زیر اہتمام تِھنک ایبل منصوبے کے تحت کسی کو بھی خوبصورت اور طاقتور موبائل ایپ بنانے کے قابل بناتا ہے۔ اپنے پسندیدہ اجزاء کو گھسیٹ کر چھوڑ کر اور ان کو بلاکس کے ساتھ جوڑ کر اپنی ایپ تیار کر سکتے ہیں۔ تھنک ایبل پر ، ہر ایپ پروجیکٹ خود بہ خود بطور تشکیل پا جاتا ہے:

  • مقامی لوڈ ، اتارنا Android اپلی کیشن
  • مقامی iOS ایپ
  • موبائل ویب ایپ (کسی بھی پلیٹ فارم پر)

کسی نئے پروجیکٹ کے ساتھ شروعات کی جا سکتی ہے یا کھلے اور رواں پروجیکٹوں کو کی تھنک ایبل کی بڑھتی ہوئی گیلری سے موجودہ نمونہ ایپ کو اپنی مرضی کے مطابق بنایا جا سکتا ہے۔[2]

مقامی زبانوں کا فروغ

[ترمیم]

بھارت کے انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے 2020ء میں اعلان کیا کہ امتحانات کی قومی ایجنسی نے نیشنل ٹیسٹ ابھیاس موبائل ایپ پر ہندی ٹیسٹ فیچر کا آغاز کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندی کو ترجیح دینے والے مقابلہ جاتی امتحان میں بیٹھنے والے طلبہ اب اپنے موبائل آلات پر پریکٹس کرسکتے ہیں جبکہ ایجنسی کے ذریعہ نیشنل ٹیسٹ ابھیاس اسمارٹ فون ایپ پر ہندی تمثیلی امتحان جاری کیا گیا ہے۔ وزیرموصوف نے بتایا کہ ایجنسی نے اپنا مصنوعی ذہانت والا اسمارٹ فون ایپ کا آغاز کیا تھا تاکہ جے ای ای اصل اور این ای ای ٹی سمیت دیگر انٹرینس امتحانات کے لیے انجینئری اور میڈیکل کے خواہش مند طلبہ کو اُن کے گھروں سے ہی تیاری کے لیے بااختیار بنایا جاسکے۔ نشنک نے کہاکہ اب تک اس ایپ پر طلبہ کے ذریعہ 16 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ دئے جاچکے ہیں اور مزید 9 لاکھ 56 ہزار طلبہ نے اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔ یہ وہ طلبہ ہیں جنھوں نے ہندی میڈیم کو ترجیح دی ہے۔[3]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "موبائل ایپ ڈیولپر"۔ 19 جولا‎ئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جولا‎ئی 2020 
  2. ring.org/ur/news/thunkable-build-a-mobile-app/ تھنک ایبل موبائل ایپ بنائیں[مردہ ربط]
  3. "نیشنل ٹیسٹ ابھیاس موبائل ایپ پر ہندی ٹیسٹ فیچر کا آغاز"۔ 19 جولا‎ئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جولا‎ئی 2020