بھارت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی
بھارت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (انگریزی: Information technology in India) دو طرح سے ہے۔ایک آئی ٹی سروسز اور دوسرا بزنس پراسس اوٹ سورسنگ۔
تاریخ
[ترمیم]انڈیا نے پہلی جنریش کا کمپیوٹر 1954 میں حاصل کیا تھا۔ 1956 میں جب دوسری جنریشن کا کمپیوٹر لانچ ہوا تو انڈیا کے گیارہ اداروں کے پاس کمپیوٹر تھے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کانپور میں 1963 میں کمپیوٹر لیب کے ساتھ کمپیوٹر سائنس کی پہلی ڈگری کا آغاز کر دیا تھا۔ جس میں سرکاری اداروں اہلکار ہی تعلیم حاصل کر سکتے تھے۔ ستر کی دہائی میں درجنوں پرائیوٹ ادارے کمپیوٹر سائنس کے مختلف ڈپلوما کورسز کرانا شروع ہو گئے تھے۔ آئی آئی ٹی کانپور نے عام طلبہ کے لیے پوسٹ گریجویشن ڈپلوما کا آغاز 1970 میں کیا تھا۔ جبکہ بی ٹیک طرز کر کورسز کرانے والے درجنوں سرکاری ادارے بھی موجود تھے۔ 1980 میں پونے یونیورسٹی نے عام طلبہ کے لیے ماسٹر لیول پر کمپوٹر سائنس کی تعلیم کا آغاز کیا۔ 1981 میں دہلی یونیورسٹی نے ماسٹر ان کمپیوٹر سائنس اور ماسٹر ان کمپیوٹر ایپلیکیشنز کا آغاز کیا جس میں عام طلبہ و طالبات میرٹ پر داخلہ حاصل کر سکتے تھے۔ 1987 میں انڈیا میں پہلی بار اسکول لیول پر کمپیوٹر سائنس کا مضمون نصاب میں شامل کیا گیا تھا۔ نوے کی دہائی میں بڑے پیمانے پر کمپوٹر سائنس کی اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپس دی گئیں، یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ ساتھ ہی کمپیوٹر سائینس میں دنیا کی کسی بھی یونیورسٹی میں داخلہ ملنے پر آسان شرائط پر اسٹوڈنٹ لون کا حصول بھی عام بات ہے۔