بلاد سودان
Appearance
بلاد سودان یعنی کالوں کا دیس بحر اوقیانوس سے بحیرۂ احمر تک پھیلا ہوا افریقا کا وسیع قطعۂ ارض ہے جس کے شمالی حصے صحرائے اعظم کا حصہ ہیں اور جنوبی حصے زرخیز زمینوں پر مشتمل ہیں۔ ملک سوڈان اس وسیع و عریض خطے کا صرف مشرقی حصہ ہے۔ مالی اور اس سے ملحقہ علاقوں کو مغربی سوڈان کہا جاتا ہے اسی طرح سوڈان کو مشرقی سوڈان بھی کہا جاتا ہے۔
موجودہ سوڈان کا نصف شمالی حصہ عہد قدیم میں نوبیہ کہلاتا تھا۔ مصر کی طرح نوبیہ کی خوش حالی بھی دریائے نیل اور اس کے معاونین کی رہی ن منت ہے اور مصر کی طرح نوبیہ بھی قدیم ترین تہذیبوں کا گہوارہ رہا ہے۔ نوبیہ کی قدیم تہذیب دراصل مصری تہذیب تھی اور اس کی تاریخ پانچ ہزار سال پرانی ہے۔