مندرجات کا رخ کریں

باجی راؤ دوم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
باجی راؤ دوم
(مراٹھی میں: दुसरे बाजीराव पेशवे ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تفصیل=
تفصیل=

مرہٹہ سلطنت کے پیشوا
حکمران شاہو دوم، ستارا، پرتاپ سنگھ، ستارا
مادھو راؤ دوم
نانا صاحب (نام نہاد)
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1775ء [1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دھار   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 28 جنوری 1851ء (75–76 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بٹھور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد نانا صاحب (لے پالک)
والد رگھوناتھ راؤ   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ آنندی بائی   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

باجی راؤ دوم (10 جنوری 1775ء – 28 جنوری 1851ء) مرہٹہ سلطنت کے آخری پیشوا تھے جنھوں نے سنہ 1795ء سے 1818ء تک پیشوائی کی۔ انھیں مرہٹہ شرفا اور سرداروں نے کٹھ پتلی حاکم کے طور پر تخت پر بٹھایا تھا۔ ان خود سر سرداروں کی ناز برداری نے انھیں اس حد تک زچ کر دیا کہ وہ پونہ چلے گئے اور وہاں انگریزوں سے سنہ 1802ء میں معاہدہ وسائی کر لیا۔ اس معاہدہ کا ہونا تھا کہ مرہٹہ سردار انگریزوں سے آمادہ جنگ ہو گئے اور سنہ 1803ء سے 1805ء تک دوسری اینگلو مرہٹہ جنگ جاری رہی۔ اس جنگ میں انگریز فتحمند رہے اور انھوں نے باجی راؤ دوم کو دوبارہ برائے نام پیشوا بنا دیا۔

سنہ 1817ء میں محصولات کی تقسیم پر تنازع ہوا جس میں باجی راؤ نے گائیکواڑ سرداروں کی حمایت کی اور انگریزوں کے خلاف تیسری اینگلو مرہٹہ جنگ میں شریک ہوئے۔ متعدد جنگوں میں پیہم شکست کھانے کے بعد بالآخر پیشوا نے ہتھیار ڈال دیے۔ انگریزوں نے باجی راؤ کو اس شرط پر معزول کر دیا کہ انھیں بٹھور کی جاگیر دی جائے گی اور سالانہ وظیفہ ملا کرے گا۔

ذاتی زندگی

[ترمیم]

باجی راؤ سابق پیشوا رگھوناتھ راؤ اور آنندی بائی کے فرزند تھے۔ رگھوناتھ راؤ انگریزوں کی اطاعت سے منحرف ہوئے تو نتیجتاً پہلی اینگلو مرہٹہ جنگ پیش آئی اور اس جنگ کا اختتام معاہدہ سال بائی پر ہوا۔ سنہ 1775ء میں جب باجی راؤ پیدا ہوئے تو اس وقت ان کے والدین نظر بند تھے۔ انیس برس تک وہ خود اپنے بھائیوں کے ساتھ اسی طرح نظر بند رہے اور اس وجہ سے وہ بنیادی تعلیم سے بھی محروم رہے۔

رگھوناتھ راؤ کے جانشین پیشوا مادھو راؤ دوم نے سنہ 1795ء میں خودکشی کر لی۔ ان کا کوئی وارث نہیں تھا، چنانچہ مرہٹہ سرداروں میں اقتدار کی زبردست رسہ کشی شروع ہوئی اور طاقت ور فوجی سالار دولت راؤ شندے اور وزیر نانا فڈنویس نے مل کر باجی راؤ دوم کو کٹھ پتلی پیشوا بنا دیا۔ باجی راؤ دوم کے والدین سنہ 1774ء میں ناراین راؤ کے قتل کے سلسلے میں مشکوک تھے چنانچہ باجی راؤ دوم کو بھی عمر بھر دوسروں کی نگاہوں میں موجود اس شک کو برداشت کرنا پڑا۔

مزید پڑھیے

[ترمیم]
  • Malgonkar, Manohar; Devil’s Wind, Orient Paperbacks, New Delhi, 1972 (آئی ایس بی این 0-241-02176-6)
  • Vaidya, Dr. SG; Peshwa Bajirao II and the downfall of the Maratha power (5th ed.) 1976, Pragati Prakashan, Nagpur, India.
  • Dr.Suman Vaidya,"Akhercha Peshwa" (Marathi) Pragati Prakashan, Nagpur
ماقبل  پیشوا
1795–1851
مابعد 
  1. ایف اے ایس ٹی - آئی ڈی: https://id.worldcat.org/fast/149880 — بنام: Peshwa of the Mahrattas Baji Rao II — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. آسٹریلیا شخصی آئی ڈی: https://trove.nla.gov.au/people/1017699 — بنام: Baji Rao — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017