ایما واٹسن
ایما واٹسن | |
---|---|
(برطانوی انگریزی میں: Emma Charlotte Duerre Watson) | |
ایما واٹسن، 2013ء کے کن فلمی میلے کے موقع پر
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Emma Charlotte Duerre Watson) |
پیدائش | پیرس، فرانس |
15 اپریل 1990
رہائش | نیویارک (2019–) |
قومیت | برطانوی[1] |
آنکھوں کا رنگ | گہرا بھورا |
قد | 165 سنٹی میٹر [2][3][4] |
ساتھی | جانی سیمنز (مئی 2011–نومبر 2011) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ براؤن وارسیسٹر کالج، اوکسفرڈ |
تخصص تعلیم | انگریزی ادب |
تعلیمی اسناد | بیچلر |
پیشہ |
|
مادری زبان | برطانوی انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [5][6]، فرانسیسی [5] |
دور فعالیت | 1999ء–تاحال |
وجہ شہرت | ہیری پوٹر فلمی سلسلہ مائے وویک ود میریلن دی پرکس آف بیئنگ اے وال فلاور اقوام متحدہ نسواں سفیر خیرسگالی |
کارہائے نمایاں | بیوٹی اینڈ دی بیسٹ (2017ء فلم) ، لٹل ویمن (2019ء فلم) ، نوح |
دستخط | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ایما شارلیٹ ڈیوری واٹسن[7] (پیدائش: 15 اپریل 1990ء)[8] ایک برطانوی اداکارہ، ماڈل اور سماجی کارکن ہیں۔ انھوں نے پیرس میں جنم لیا اور اوکسفرڈشائر میں پلی بڑھیں۔ ایما ڈریگن اسکول میں زیر تعلیم رہیں اور اوکسفرڈ میں اسٹیج کوچ تھیٹر آرٹس کی شاخ میں اداکارہ بننے کی تربیت پائی۔ ہیری پوٹر فلمی سلسلہ میں اپنے مرکزی کردار ہرمائنی گرینجر کے ذریعے ان کی شہرت کے سفر کا آغاز ہوا اور وہ 2001ء سے 2011ء تک ہیری پوٹر سلسلے کی تمام آٹھوں فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔ اس سے قبل انھوں نے صرف اسکول ڈراموں میں اداکاری کی تھی۔[9] ہیری پوٹر سلسلے نے ایما واٹسن کو عالمی شہرت کی حامل اداکارہ بنادیا اور ناقدین کی ستائش کے ساتھ ساتھ انھیں 10 ملین یورو سے زیادہ رقم حاصل ہوئی۔[10] انھوں نے اس سلسلے کے علاوہ بھی اداکاری جاری رکھی۔ سب سے پہلے ایما نے دی ٹیل آف ڈیسپریاکس میں صداکاری کی اور جب ناول بیلے شوز کی ٹیلی ویژن کے لیے ڈھالا گیا تو اس کا حصہ بھی رہیں۔ اس وقت سے، ایما کئی فلمیں کرچکی ہیں۔
سال 2011ء سے 2014ء تک، ایما فلمی منصوبوں پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی حاصل کرتی رہیں۔ اس دوران وہ جامعہ براؤن اور وارسیسٹر کالج، اوکسفرڈ میں زیر تعلیم رہیں اور مئی 2014ء میں جامعہ براؤن سے انگریزی ادب میں بیچلرز کی سند حاصل کی۔[11]
ایما کے ماڈلنگ سفر میں بربری اور لین کم کے لیے تشہیری مہم شامل ہیں۔ بطور مشیر فیشن، انھوں نے پیپل ٹری کے لیے ملبوسات کا ایک سلسلہ تیار کرنے میں معاونت کی۔ انھیں 2014ء میں برطانوی اکادمی فلم و ٹیلی ویژن فنون کی جانب سے سال کا برطانوی فن کار کا اعزاز دیا گیا۔ اسی سال، اقوام متحدہ نسواں کی سفیر خیرسگالی کے طور پر ان کا تقرر ہوا[12] اور انھوں نے خواتین کے لیے اقوام متحدہ کی مہم ہی فار شی میں اہم کردار ادا کیا جس کا مقصد جنسی مساوات کے لیے مردوں کو آگے آنے کی ترغیب دینا ہے۔
بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر ایما واٹسن سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ایما واٹسن Fansite
- انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر ایما واٹسن
- ایما واٹسن باکس آفس موجو (Box Office Mojo) پر
- ایما واٹسن فیس بک پر
- ایما واٹسن ٹویٹر پر
- Guides: Harry Potter Actors at the BBC
- ایما واٹسن راٹن ٹومیٹوز پر
- ایما واٹسن آل مووی پر
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Check If You're a British Citizen" [دیکھیے کہ کیا آپ برطانوی شہری ہیں] (انگریزی میں). ڈیجیٹل سروسز، حکومت مملکت متحدہ. ??. Retrieved 29 July 2016.
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(help) - ↑ https://www.imdb.com/name/nm0914612/bio
- ↑ https://www.celebheights.com/s/Emma-Watson-1502.html
- ↑ https://celebritytall.com/emma-watson-height-weight-age/
- ↑ http://www.regression-derfilm.de/11-fakten-ueber-emma-watson/ — اخذ شدہ بتاریخ: 28 فروری 2020
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/6647395
- ↑ "ایما واٹسن". لیٹ شو ود ڈیوڈ لیٹرمین. Episode 3145. 8 July 2009. سی بی ایس.
- ↑ ٹم واکر (29 ستمبر 2012). "Emma Watson: Is there Life After Hermione?" [ایما واٹسن: کیا ہرمائنی گرینجر کے بعد بھی زندگی ہے؟] (انگریزی میں). دی انڈیپنڈنٹ. Retrieved 2016-07-29.
- ↑ پریس ریلیز (23 مارچ 2007). "Daniel Radcliffe, Rupert Grint and Emma Watson to Reprise Roles in the Final Two Instalments of Warner Bros. Pictures' Harry Potter Film Franchise" [ڈینیل ریڈکلف، روپرٹ گرنٹ اور ایما واٹسن وارنر برادران پکچرز کے ’’ہیری پوٹر‘‘ فلمی سلسلے کی آخری دو اقساط میں اپنا کردار نبھائیں گے] (انگریزی میں). وارنر برادران. Archived from the original on 2007-04-02. Retrieved 2016-07-29.
- ↑ سیلی پیک (10 جولائی 2007). "Harry Potter's Sidekick 'Rich Enough To Retire'" [ہیری پوٹر کی ساتھی اتنی امیر ہیں کہ ریٹائرمنٹ لے سکتی ہیں] (انگریزی میں). دی ٹیلیگراف. Retrieved 2016-07-29.
- ↑ "Emma Watson Graduates from Brown University" [ایما واٹسن نے جامعہ براؤن سے گریجویشن کرلی] (انگریزی میں). دی ٹیلیگراف. 25 مئی 2014. Retrieved 2016-07-29.
- ↑ "Emma Watson named UN Women Goodwill Ambassador" [ایما واٹسن اقوام متحدہ نسواں کی سفیر خیرسگالی مقرر] (انگریزی میں). دی انڈیپینڈنٹ. 8 جولائی 2014. Retrieved 2016-07-29.
- صفحات مع خاصیت EMMAWATSON
- Facebook ID ویکی ڈیٹا کی طرح
- صفحات مع خاصیت EMWATSON
- ٹویٹر صارف نام ویکی ڈیٹا سے مختلف
- 1990ء کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کی انگریز اداکارئیں
- انگریز حامی حقوق نسواں
- انگریز خواتین ماڈل
- انگریز فعالیت پسند
- انگریز فعالیت پسند خواتین
- انگریز فلمی اداکارائیں
- انگریز ٹیلی ویژن اداکارائیں
- اوکسفرڈ کی شخصیات
- برطانوی بچوں کی اداکارہ
- بقید حیات شخصیات
- پاناما دستاویزات میں مذکور شخصیات
- فرانسیسی نژاد انگریز شخصیات
- ووسٹر کالج، اوکسفرڈ کے فضلا
- پیرس کی اداکارائیں
- نسائيت پسند
- لندن کی اداکارائیں
- براؤن یونیورسٹی کے فضلا
- لندن سے ماڈل
- لندن کی شخصیات
- پیرس کی شخصیات
- ازلنگٹن (ضلع) کی شخصیات