مندرجات کا رخ کریں

انگوئلارا سابازیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
انگوئلارا سابازیا (Anguillara Sabazia)
عمومی معلومات
علاقہ لازیو صوبہ صوبہ روما
بلندی 195 میٹر رقبہ 74.9 مربع کلومیٹر
آبادی 16,273 (2004ء)
دیگر معلومات
فون کوڈ 06(39+) پوسٹ کوڈ 00061
منطقہ وقت مرکزی یورپی وقت, UTC+1



انگوئلارا سابازیا (اطالوی: Anguillara Sabazia) اٹلی کے سیاحتی شہروں میں سے ایک ہے، جو اٹلی کے مرکزی علاقہ لازیو کے صوبہ روما میں واقع ہے۔ شہر کا فاصلہ اطالوی دار الحکومت روم سے 30 کلومیٹر شمال مغرب ہے اور شہر میں آمدورفت کے لیے روم سے ریل گاڑی کی سہولت دستیاب ہے۔ شہر تفریح کے لیے روم کے رہنے والوں کے علاوہ غیر ملکی سیاحوں جن میں امریکی اور برطانوی سیاح شامل ہیں کی اہم منزل مقصود ہے۔ شہر کے مشرق میں تین کلومیٹر کے فاصلے پر مشہور سیاحتی جھیل مارتینیانو (Martignano) واقع ہے۔ شہر کا رقبہ 74.9 مربع کلومیٹر اور آبادی دسمبر 2004ء میں 16,273 تھی۔ شہر سطح سمندر سے 195 میٹر کی بلندی پر آباد ہے۔

انگوئلارا سابازیا، جھیل پر شہر کا منظر

سانچہ:Navbox Province of Italy/Categories for commune