مندرجات کا رخ کریں

الیکٹرون وولٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

طبیعیات میں الیکٹرون وولٹ توانائی ناپنے کی اکائی ہے۔ اسے eV سے ظاہر کرتے ہیں۔ ایک الیکٹرون وولٹ 1.602x10−19 جول (جول) کے برابر ہوتا ہے۔ یہ وہ توانائی ہے جو ایک الیکٹرون ایک وولٹ کے برقی دباو (وولٹیج) کے تحت فاصلہ طے کر کے حاصل کرتا ہے یعنی اگر ایک کیپیسٹر جس کی پلیٹوں کو ایک وولٹ پر چارج کیا گیا ہو، اس کی منفی پلیٹ سے ایک الیکٹرون روانہ ہو اور کشش کے تحت مثبت پلیٹ تک پہنچ جائے تو اس الیکٹرون میں ایک الیکٹرون وولٹ کے برابر توانائی آ جاتی ہے جو مثبت پلیٹ پر ٹکرانے سے پلیٹ میں منتقل ہو جاتی ہے۔ یہ توانائی الیکٹرون پر کیے گئے کام (work done) کے برابر ہوتی ہے۔ (کام= قوت x ہٹاو)

پیمائیش اکائی SI value of unit
توانائی eV 1.602176565(35)×10−19 J
کمیت eV/c2 1.783×10−36 کلوg
مومنٹم eV/c 5.344286×10−28 kg⋅m/s
ٹمپریچر eV/kB 11604.505(20) K
وقت ħ/eV
فاصلہ ħc/eV

بطور توانائی کی اکائی

[ترمیم]
  • ایک ہائیڈروجن کے ایٹم سے الیکٹرون خارج کرنے کے لیے 13.6eV توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ کسی مولیکیول کی بونڈ انرجی لگ بھگ ایک الیکٹرون وولٹ ہوتی ہے۔
  • نظر آنے والی روشنی کے فوٹون 1.6 سے 3.4 الیکٹرون وولٹ کے ہوتے ہیں۔
  • ایک اڑتا ہوا مچھر جب کسی چیز سے ٹکراتا ہے تو ایک ہزار ارب الیکٹرون وولٹ کی توانائی خارج ہوتی ہے جو 0.16 مائیکرو جول کے برابر ہوتی ہے۔
  • ایک سو واٹ کا بجلی کا بلب جلتے ہوئے ہر سیکنڈ میں 624EeV توانائی خارج کرتا ہے۔ ایکEeV برابر ہوتا ہے 1018 الیکٹرون وولٹ کے
  • جب ڈیوٹیریئم اور ٹرائیٹیئم ملکر ہیلیئم4 کا مرکزہ بناتے ہیں تو ایک کروڑ 76 لاکھ الیکٹرون وولٹ توانائی خارج کرتے ہیں۔

بطور کمیت کی اکائی

[ترمیم]

چونکہ مادہ توانائی میں تبدیل ہو سکتا ہے اس لیے ایٹمی ذرات کی کمیت بھی اکثر الیکٹرون وولٹ میں بتائی جاتی ہے لیکن کمیت کی صحیح اکائی eV/c2 ہوتی ہے جسے اکثر صرف eV لکھ دیا جاتا ہے۔ یہاں c سے مراد روشنی کی رفتار ہے۔ مثال کے طور پر

  • ایک ساکت الیکٹرون یا پوزیٹرون کی کمیت 0.511 MeV/c2 ہوتی ہے۔ جب یہ دونوں ملکر فنا ہوتے ہیں تو 0.511 MeV کی توانائی کے دو فوٹون بن جاتے ہیں۔
  • ایک ساکت پروٹون کی کمیت 0.938 GeV/c2 ہوتی ہے۔ یہ مقدار ایک گیگا الیکٹرون وولٹ فی c2 کے بہت نزدیک ہے جو 1.783x10−27 کلو گرام کے برابر ہوتا ہے
    • *
  • * ایک ایٹمی کمیتی اکائی یعنی amu برابر ہوتا ہے 931.46 MeV/c2 کے۔ اسے 0.93146 GeV/c2 بھی لکھا جا سکتا ہے۔
  • ایک میلین الیکٹرون وولٹ فی c2 برابر ہوتا ہے 1.074x10−3 amu کے

بطور مومنٹم کی اکائی

[ترمیم]

جب الیکٹرون وولٹ کو معیار حرکت کی اکائی کے طور پر استعمال کرتے ہیں تو صحیح اکائی eV/c ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ یہاں صرف c ہے، c2 نہیں۔

بطور ٹمپریچر کی اکائی

[ترمیم]

الیکٹرون وولٹ ٹمپریچر یعنی درجہ حرارت ناپنے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ ایک الیکٹرون وولٹ 11604 ڈگری کیلون کے برابر ہوتا ہے۔
یہ مقدار الیکٹرون وولٹ کو Boltzmann constant سے تقسیم کرنے پر حاصل ہوتی ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]