الگین، مورے
الگین
| |
---|---|
الگین کے مرکز میں سینٹ گِلز چرچ | |
مقام مملکت متحدہ میں | |
رقبہ | 9.47 کلومیٹر2 (3.66 مربع میل) [3] |
آبادی | Expression error: "سانچہ:Scottish locality populations" must be numeric(mid-2018 تخمینہ.)[4] |
OS grid reference | NJ220626 |
• Edinburgh | 117 میل (188 کلومیٹر) |
• London | 443 میل (713 کلومیٹر) |
Council area | |
Lieutenancy area | |
ملک | اسکاٹ لینڈ |
خود مختار ریاست | مملکت متحدہ |
پوسٹ ٹاؤن | الگین |
ڈاک رمز ضلع | IV30 |
ڈائلنگ کوڈ | 01343 |
پولیس | |
آگ | |
ایمبولینس | |
یو کے پارلیمنٹ | |
Scottish Parliament | |
الگین ( /ˈɛlɡɪn/ ؛ (اسکاٹس: Ailgin) ؛ (غیلیہ اسكتلندیہ: Eilginn) ، بین الاقوامی اصواتی ابجدیہ: [ˈel(e)kʲɪɲ])، ایک قدیم کلیسائی قصبہ، اسکاٹ لینڈ کا اہم انتظامی وتجارتی مرکز ہے، جو دریائے لوسی کے جنوب میں واقع ہے۔ 366 مربع میل پر پھیلے اس قصبے کی کل آبادی 2020 کی مردم شماری کے مطابق 25،040 ہے۔ بارہویں صدی میں اسکاٹ لینڈ کے بادشاہ ڈیوڈ اول نے اس ضلع کو شاہی حیثیت دی ۔[5]
اشتقاقیات
[ترمیم]اس شہر کے نام کا مطلب وہاں کی کیلٹک زبان کے مطابق ”خوبصورت جگہ یا وادی“ ہے۔ ایک اور خیال کے مطابق الگین کا نام ایلگ (ealg)سے نکلا ہے جس کا مطلب ”قابل قدر“ ہے۔ کچھ مقامی لوگ اسے آئرلینڈِ صغیر (Little Ireland) بھی کہتے ہیں۔
تاریخ
[ترمیم]یہاں 1923ء میں نویں صدی کا ایک ستون دریافت ہوا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس شہر کی تاریخ کافی پرانی ہے۔ اگست 1040ء میں میک بیتھ کی افواج نے دُنکان اول کو الگین کے قریب شکستِ فاش دی اور قتل کر دیا۔ شاہ ڈیوڈ اول کے دورِ حکومت میں lady hill کے مقام پر قلعہ تعمیر کروایا گیا جو آج بھی اس دور کی یاد تازہ کرتا ہے۔ انگلستان کے شاہ ایڈورڈ اول نے دو بار الگین کا دورہ کیا اور وہ اس جگہ سے اتنا متاثر ہوا کہ اس نے اس قصبے کو bon chastell et bonne ville یعنی ”اچھا قلعہ اور اچھا قصبہ“ کا خطاب دیا۔
کورونا وائرس کا پھیلاؤ
[ترمیم]اپریل 2021ء میں الگین کرونا وائرس کا گڑھ بنا رہا، جہاں اسکاٹ لینڈ کے دیگر علاقہ جات کے مقابلے میں چار گنا لوگ متاثر ہوئے۔ جب ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا تو ماسوائے الگین کے، تمام علاقوں مین انفیکشن کا پھیلاؤ کم ہو گیا۔ مئی 2021 کو الگین کے نو منتخب رکن پارلیمنٹ بھی کرونا کے باعث اجلاس میں شامل نہ ہو سکے۔[6]
موسم
[ترمیم]موسمی اعتبار سے الگین میں نہ ہی شدید گرمی پڑتی ہے اور نہ ہی سردی جس کی وجہ سمندر سے قربت ہے۔ سردیوں میں درجہ حرارت صفر ڈگری سے زیادہ نہیں گرتا اور نہ ہی گرمیوں میں 18 ڈگری سے اوپر جاتا ہے۔
آبادیات
[ترمیم]نصف سے زائد آبادی مسیحیوں پر مشتمل ہے، جن میں سے زیادہ تر چرچ آف سکاٹ لینڈ سے وابستہ ہیں، جبکہ دیگر مذاہب اور قومیتوں کے لوگ خال خال ہی نظر آتے ہیں ۔
مشہور شخصیات
[ترمیم]یہ آسٹریلوی طبیب سر ڈیوڈ ہارڈی کی جائے پیدائش ہونے کے ساتھ ساتھ سابق فٹ بالر اسٹیفن پریسلے کا بھی آبائی شہر ہے ۔
مشہور اداکار، ہدایت کار اور گلوکار کیون مک کڈ(Kevin McKidd) بھی 1973 ء میں الگین میں پیدا ہوئے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Ainmean-Àite na h-Alba – Gaelic Place-Names of Scotland – Database"۔ gaelicplacenames.org۔ 06 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مارچ 2015
- ↑ "Names in Scots – Places in Scotland"۔ scotslanguage.com
- ↑ "Elgin (Moray, Scotland, United Kingdom) – Population Statistics, Charts, Map, Location, Weather and Web Information"۔ citypopulation.de۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اپریل 2019
- ↑ سانچہ:Scotland settlement population citation
- ↑ "Elgin, Moray"۔ انگریزی ویکیپیڈیا
- ↑ آمنہ راحت۔ "اسرارِ قدرت کے تعاقب میں"۔ ماہنامہ بتول۔ 21 (اکتوبر 2022): 60–66