البرٹ کلاوڈی
البرٹ کلاوڈی | |
---|---|
(فرانسیسی میں: Albert Claude) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 24 اگست 1898ء [1][2] |
وفات | 22 مئی 1983ء (85 سال)[1][2][3] برسلز [1][2][3] |
شہریت | بیلجیئم [2] ریاستہائے متحدہ امریکا (1941–)[2] |
مذہب | مسیحیت (کیتھولکیت) |
رکن | امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون ، فرانسیسی اکادمی برائے سائنس [4] |
عملی زندگی | |
پیشہ | ماہر حیاتیات [5]، اکیڈمک ، طبیب ، استاد جامعہ ، حیاتی کیمیا دان ، کیمیادان ، خلیاتی حیاتیات دان [2] |
مادری زبان | فرانسیسی |
پیشہ ورانہ زبان | فرانسیسی |
شعبۂ عمل | حیاتی کیمیا |
ملازمت | یو ایل بی [2] |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
البرٹ کلاڈ ایک بیلجئیمی ڈاکٹراور خلیاتی حیاتیاتدان جس نے 1974 کا نوبل انعام وصول کیا تھا۔ البرٹ کلاڈ (24 اگست 1899 - 22 مئی 1983) ایک بیلجیم نژاد امریکی میڈیکل ڈاکٹر اور خلیاتی حیاتیاتدان تھا جس نے 1974 میں کرسچن ڈیڈوئے اور جورج ایمیل پالے کے ساتھ فزیالوجی یا میڈیسن میں مشترکہ نوبل انعام لیا تھا۔ اس نے ابتدائی تعلیم طویل عرصے تک ایک جامع پرائمری اسکول میں حاصل کی۔ اس نے پہلی عالمی جنگ کے دوران برطانوی انٹیلی جنس سروس میں خدمات انجام دیں اور دو بار حراستی کیمپوں میں قید کاٹی۔ خدمات کے اعتراف میں، اسے بیلجیم کی لیج یونیورسٹی میں، بغیر کسی رسمی تعلیم کے میڈیسن پڑھنے کی اجازت دی گئی۔ 1928 میں اس نے میڈیسن ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کی۔ طبی تحقیق کرنے کے لیے، ابتدائی طور پر برلن میں جرمن اداروں میں شمولیت اختیار کی۔ 1929 میں اسے نیویارک میں راکافیلر انسٹی ٹیوٹ میں شامل ہونے کا موقع ملا۔ راکافیلر یونیورسٹی میں اس نے خلیاتی حیاتیات میں سب سے اہم کامیابی حاصل کی۔1930 میں اس نے سیل تعدد یعنی فریکشٹین کی تکنیک مرتب کی، جس کے نتیجے میں اس نے رووس سارکوما کا ایجنٹ، خلیے کے اجزاء جیسے مائٹو کونڈریا، کلوروپلاسٹ، اینڈوپلاسمک ریٹیکیولم، گولجی اپریٹس، رائبوسوم اور لائسوسوم کے ایجنٹ دریافت کیے۔ حیاتیات کے میدان میں الیکٹران خوردبین کو استعمال کرنے والا وہ پہلا ڈاکٹر تھا۔ 1945 میں اس نے خلیے کی پہلی تفصیلی ساخت شائع کی۔ اس کے مجموعہ کار نے خلیوں کی پیچیدہ اور ساختی خصوصیات کو ثابت کیا۔ 1949 میں کلاڈ، یولز بارڈے ادارہ برائے کینسر تحقیق و علاج میں بطور ڈائریکٹر شامل ہوا اور ساتھ ہی Université Libre de Bruxelles (برسلز یونیورسٹی)، میں بطور فیکلٹی پروفیسر آف میڈیسن مقرر ہوا۔ ساٹھ کی دہائی میں، یونیسکو کے تعاون سے بارتسیلاوا میں الیکٹران مائیکروسکوپی پر منعقد کردہ سمپوزیم کے دوران کلاڈ کی ملاقات چیکوسلواکیہ سائنس اکیڈمی کے ڈاکٹر امیل مرینا سے ہوئی۔ کلاڈ نے اس کو برسلز مدعو کیا جہاں دونوں نے مل کر 1969 سے 1974 تک پانچ مطبوعات ترتیب دیں۔ 1971 میں کلاڈ نے برسلز یونیورسٹی سے استعفیٰ دیا اور اپنے شریک کار دوست کرسچن ڈیڈو کی حمایت سے لووائے کیتھولک یونیورسٹی میں پروفیسر مقرر ہوا اور لووائے لے نو کی لیبارٹری ڈی بیالوجی سیلولیر ای کینسرولوجی میں ڈائریکٹر تعینات ہوا۔ 1976 میں بڑھاپے کی وجہ سے کلاڈ نے لیبارٹری جانا چھوڑ دیا تھا، کہا جاتا ہے کہ 1977 میں ڈاکٹر امیل مرینا کے استعفیٰ دینے کے بعد بھی کلاڈ گھر سے اپنی تحقیق جاری رکھے ہوئے تھا، یہاں تک کہ طبعی طور پر مئی 1983 میں اس کا انتقال ہوا۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ ناشر: نوبل فاونڈیشن — Albert Claude — اخذ شدہ بتاریخ: 12 فروری 2019
- ^ ا ب پ ت ٹ ث مصنف: اینڈریو بیل — عنوان : Albert Claude — ناشر: انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا انک. — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Albert-Claude — اخذ شدہ بتاریخ: 12 فروری 2019
- ^ ا ب NOTICE SUR ALBERT CLAUDE — اخذ شدہ بتاریخ: 12 فروری 2019
- ↑ ربط: این این ڈی بی شخصی آئی ڈی
- ↑ عنوان : Claude, Albert (1899-1983), cell biologist — https://dx.doi.org/10.1093/ANB/9780198606697.ARTICLE.1202018
- ↑ ناشر: نوبل فاونڈیشن — The Nobel Prize in Physiology or Medicine 1974 — اخذ شدہ بتاریخ: 12 فروری 2019 — اقتباس: for their discoveries concerning the structural and functional organization of the cell.
- ↑ ناشر: نوبل فاونڈیشن — The Nobel Prize amounts — اخذ شدہ بتاریخ: 12 فروری 2019
علامتیہ نامکمل | پیش نظر صفحہ نوبل انعام یافتگان سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |