افرودیتی کی چٹان
Appearance
افرودیتی کی چٹان (افرودیتی کی چٹان) یا رومیوں کی چٹان (Rock of the Roman - Petra tou Romiou) پافوس، قبرص میں ایک سمندری چٹان ہے۔ افرودیتی کی جائے پیدائش کے طور پر اس کی حیثیت ایک مقبول سیاحتی مقام کی ہے۔
روایات
[ترمیم]علم الاساطیر میں یہ چٹان افرودیتی کی جائے پیدائش ہے۔ ایک مقامی روایت کے مطابق جو بھی چٹان کے ارد گرد تیرے گا اسے ابدی خوبصورتی سے نوازا جائے گا۔