مندرجات کا رخ کریں

فراس بن نضر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فراس بن نضر بن حارث
فِرَاسُ بن النَّضْر بن الحَارِث بن عَلْقمہ بن كَلَدَہَ بن عَبْدِ مَناف بن عبد الدار بن قصی بن كلاب بن مُرّہ[1]
معلومات شخصیت
اولاد ليس له عقب[2]
رشتے دار والدہ زینب بنت النبّاش
عملی زندگی
نسب القرشی العَبْدَرِی
اہم واقعات ہجرت حبشہ

فراس بن نضر رضی اللہ عنہ رسول اللہ کے صحابی اور ابتدائی مسلمانوں میں شامل تھے۔

نام و نسب

فراس نام، والد کانام نضر تھا، نسب نامہ یہ ہے، فراس بن نضر بن حارث ابن علقمہ بن کلدہ بن عبد مناف بن عبد ار بن قصی،ماں کا نام زینب تھا، نانہالی شجرہ یہ ہے زینب بنت بناش بن زرارہ بن اسد بن عمرو بن تمیم تمیمی۔

اسلام و ہجرت

مکہ میں ابتدا میں مشرف باسلام ہوئے اور ہجرت ثانیہ میں حبشہ گئے۔[3]

شہادت

ان کی مدنی زندگی کے حالات کچھ نہیں معلوم، حضرت عمر فاروق کے زمانہ میں شام کی لڑائیوں میں شریک ہوئے اور اس سلسلہ کے مشہور معرکہ یرموک میں جام شہادت پیا۔[4]

حوالہ جات

  1. اسد الغابہ جـ4،ص 338
  2. الطبقات الکبرى جـ4،ص 114
  3. ابن سعد،جلد4،ق1:90
  4. الاصابہ۔ الاستیعاب