مندرجات کا رخ کریں

حر پیما

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 07:32، 14 جنوری 2024ء از Tahir-bot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (Category:Short description is different from Wikidata سے Category:ویکی ڈیٹا سے مختلف مختصر وضاحت میں منتقل کر دیئے گئے بذریعہ گروہ زمرہ بندی)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
علومِ طب و تمریض میں عام طور پر استعمال ہونے والا ایک مطبی حرپیما (clinical thermometer) جو 38.7 °C کا درجۂ حرارت ظاہر کر رہا ہے۔
چند اہم الفاظ
حر
حر
پیما
پیما
حر پیما

حرارت
thermo
پیمائش
meter
thermometer

حَر پیما یا حرارت پیما (انگریزی: thermometer) یا محرار (عربی) ایک ایسی اختراع ہے جو درجۂ حرارت کی پیمائش کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اِس اختراع میں اُصولی طور پر ایک ایسا مادہ (substance) کام میں لایا جاتا ہے جس کی کوئی نا کوئی طبیعیاتی خصوصیت، درجۂ حرارت پر انحصار رکھتی ہو یعنی درجۂ حرارت کی تبدیلی پر تغیر پزیر ہوا کرتی ہو۔ حر کا لفظ عام طور پر اردو کی کتب میں حرارت کی علامت کے طور پر آتا ہے جیسا کہ حرحرکیات اور اسی طرح پیما کا لفظ پیمائش کی علامت کے طور پر آتا ہے جیسے ہواپیما وغیرہ۔