مندرجات کا رخ کریں

مِقواہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جرمنی میں ایک مِقواہ - 1128ءء کا تعمیر شدہ

مقواہ (عبرانی زبان: מִקְוָה) وہ جگہ جہاں افراد غسل کے لیے جاتے ہیں۔ مقواہ کے لغوی معنی "مجمع" کے ہیں اور اس صورت میں مقواہ پانی کا اجتماع ہے جو کسی ایک جگہ اکٹھا کِیا جاتا ہے، عموماً عبادتگاہ کے کسی حصہ میں، جہاں کوئی بھی فرد ہالاخی (یہودی شرع) غسل کر سکےـ

شرعی ضروریات

[ترمیم]

ہالاخا کے مطابق یہ لازم ہے کہ مقواہ میں اتنا پانی ہو کہ ایک درمیانے قد کا آدمی پوری طرح سما جائے اور کسی بھی وقت اس کا کوئی بھی حصہ پانی سے باہر نہ ہوـ[1] اس کے علاوہ یہ بھی ضروری ہے کہ مقواہ میں "زندہ پانی" ہو، یعنی وہ پانی جو کسی چشمہ، دریا یا بحر سے آیا ہوـ

سلسلہ مضامین
یہودیت

  

باب یہودیت


مِقواہ کے استعمال کے مواقع

[ترمیم]
ـ جب ایک فرد یہودی دین قبول کر لے
ـ جب ایک فرد جنابت کی حالت میں ہو
ـ حیض کے دنوں کے بعد
ـ یوم کِپور، پیساخ، شاوُوت اور سُکوت سے پہلے

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Adler, Cyrus and Julius H. Greenstone. "MIḲWEH." Jewish Encyclopedia. http://www.jewishencyclopedia.com/view.jsp?artid=608&letter=M