مندرجات کا رخ کریں

مجنوں کا ٹیلہ

متناسقات: 28°42′05″N 77°13′41″E / 28.70137°N 77.22816°E / 28.70137; 77.22816
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نیو ارونا نگر کالونی، سمے لنگ
Neighbourhood
سرکاری نام
View from rooftop in Majnu-ka-tilla
View from rooftop in Majnu-ka-tilla
مجنوں کا ٹیلہ کا محل وقوع
مجنوں کا ٹیلہ کا محل وقوع
متناسقات: 28°42′05″N 77°13′41″E / 28.70137°N 77.22816°E / 28.70137; 77.22816
ملک بھارت
بھارت کی ریاستیں اور یونین علاقےدہلی
ضلعشمالی دہلی
قیام1960
آبادی (2000)[1]
 • کل2,500
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
ڈاک اشاریہ رمز110054[2]
ٹیلی فون کوڈ+91 11

مجنوں کا ٹیلہ (انگریزی: Majnu-ka-tilla) بھارت کا ایک آباد مقام جو شمالی دہلی میں واقع ہے۔{{#tag:ref|دی انڈین ایکسپریس اسے 1950ء میں بسایا گیا تھا۔ اسے بھارت کا چوپ چوپ اسکوائر بھی کہا جاتا ہے۔ اس علاقہ کا سرکاری نام نیو ارونا نگر کالونی[3]، چنگ ٹاون[4] اور سمے لنگ ہے۔ [5] یہ شمالی دہلی ضلع کے ما تحت آتا ہے اور دریائے جمنا کے کنارے کشمیری گیٹ، دہلی کے قریب قومی شاہراہ ایک پر واقع ہے۔

تاریخ

[ترمیم]

اس علاقہ کا تاریخی نام ہولک مجنوں ہے۔ دہلی سلطنت کے بادشاہ سکندر لودھی (1489ء-1517ء) کے زمانہ میں ایک ایرانی صوفی نے نام پر اسے مجںوں کا ٹیلہ کہا جاتا ہے۔ اسی جگہ عبد اللہ نام کے ایک صوفی تھے، جنہیں لوگ مجنوں کہتے تھے۔ انھوں نے اس ٹیلہ پر سکھ گرو گرو نانک سے 20 جولائی 1505ء کو ملاقات کی تھی۔ مجنوں بلا معاوضہ لوگوں کشتی سے جمنا پار کراتے تھے۔ انھیں کی برکت سے گرو نانک یہاں جولائی کے آخر تک قیام پزیر رہے۔ بعد کے دنوں میں سکھ مذہب کے فوجی کماندار بگھیل سنگھ دھالیوال نے یہاں ایک گردوارہ 1783ء میں تعمیر کر دیا اور سکھوں کے 16ویں گرو گرو گوبند سنگھ کے نام کر دیا۔ففی الحال یہ دہلی میں سکھوں کی قدیم عبادت گاہوں میں سے ایک ہے۔[6][7][8]

آبادی

[ترمیم]

علاقہ میں کل 2500 لوگ رہتے ہیں جو 378 خاندانوں پر مشتمل ہیں۔ وہ زیادہ تر تبتی نسل کے لوگ ہیں جن کی پرانی شناخت اب بھی باقی ہے۔[1]

معیشت

[ترمیم]

مجنوں کا ٹیلہ میں کئی ہوٹل، مہمان خانہ اور مطاعم ہیں۔[5] آمدنی کے دیگر ذرائع میں کرایہ کے مکانات ہیں کیونکہ اکثر لوگوں نے کئی منزلہ عمارتیں تعمیر کرلی ہیں اور پوری عمارت کرالہ پر لگا دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کی عمارتیں اونچی ہیں مگر گلیاں بہت تنگ ہیں۔ اس کے علاوہ ایک چھوٹا سا بازار بھی ہے جہاں ضرورت کی اشیا مل جاتی ہیں۔[4]

آمد و رفت

[ترمیم]

پورا علاقہ قومی شاہراہ 1 کے کنارے واقع ہے جو گرینڈ ٹرنک روڈ کا حصہ ہے۔ دہلی خارجی رنگ روڈ بھی اس کا حصہ ہے۔ یہاں سے کشمیری گیٹ میٹرو اسٹیشن قریب ہے۔[9]

انتظامیہ

[ترمیم]

دلہلی بلدیہ کے تحت یہ سول لائنز، دہلی کے ماتحت آتا ہے جو شمالی دہلی کا سب ڈویزن ہے۔[2]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب Paul Christiaan Klieger (2002)۔ "Engendering Tibet: Power, Self, and Change in the Diaspora"۔ $1 میں Paul Christiaan Klieger۔ Proceedings of the Ninth Seminar of the IATS, 2000 – Tibet, Self, and the Tibetan Diaspora: Voices of Difference۔ Brill Publishers۔ صفحہ: 142–145, 149۔ ISBN 978-90-04-12555-1 
  2. ^ ا ب "List of applicant unauthorized colonies: Sl. no.106, rgn no. 111" (PDF)۔ Govt. Of NCT. Of Delhi, Urban Development Department۔ 31 اکتوبر 2017 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جون 2013 
  3. "Get a taste of Tibet in Delhi"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 19 مارچ 2006۔ 15 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  4. ^ ا ب Miranda Yambem، Amrita Tripathi۔ "Footloose in Little Lhasa"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 03 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جنوری 2005 
  5. ^ ا ب Thubten Samphel (13 September 2006)۔ "Dharamshala diary: Majnu Ka Tilla re-visited"۔ TibetNet۔ Central Tibetan Administration۔ 27 اکتوبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2012 
  6. "A Gurdwara steeped in history"۔ The Times of India۔ 25 Mar 2012 
  7. "Majnu ka Tila and the romance of sepak takraw"۔ Indian Express۔ 28 Jul 2011 
  8. "Delhi Metro Yellow Line Map"۔ Maps of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مئی 2018 


بیرونی روابط

[ترمیم]