مندرجات کا رخ کریں

حاطب بن حارث

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حاطب بن حارث
(عربی میں: حاطب بن الحارث بن معمر بن معمر بن حبيب بن وهب بن حذافة ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
زوجہ فاطمہ بنت مجلل   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حاطب بن حارث ابتدائی مسلمانوں میں شمار ہوتا ہے دار ارقم سے پہلے اسلام لائے ۔

نام و نسب

[ترمیم]

حاطب نام، والد کا نام حارث تھا، نسب نامہ یہ ہے،حاطب بن حارث بن معمر بن حبیب ابن وہب بن حذافہ بن جمح،ماں کا نام قتیلہ تھا، نانہالی سلسلۂ نسب یہ ہے قتیلہ بنت مظعون ابن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمح۔ حاطب، معمر بن حارث اور حطاب بن حارث کے بھائی تھے اور عثمان بن مظعون کے بھانجے ہیں۔

اسلام و ہجرت

[ترمیم]

دعوتِ اسلام کے آغاز میں مشرف باسلام ہوئے اورہجرت ثانیہ میں مع اہل و عیال حبشہ گئے۔ وہیں وفات پائی۔ ہجرت حبشہ میں ان کی بیوی فاطمہ بنت مجلل عامریہ بھی ساتھ تھیں۔

وفات

[ترمیم]

سرزمین حبشہ میں وفات ہوئی۔ میں آپ کے اہل و عیال مدینہ واپس ہوئے،بچوں میں محمد اورحارث یادگار تھے۔[1][2] حبشہ جاتے ہوئے ان کے بھائی خطاب بن حارث وفات پا گئے تھے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. الاصابہ فی تمیز الصحابہ جلد 1صفحہ 559مؤلف: حافظ ابن حجر عسقلانی ،ناشر: مکتبہ رحمانیہ لاہور
  2. اسد الغابہ جلد 1 صفحہ 498حصہ دوم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور