ابن ابی شیبہ
ابو بکر بن ابی شیبہ | |
---|---|
(عربی میں: ابن أبي شيبة) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 776ء [1] کوفہ |
وفات | 2 اگست 849ء (72–73 سال) کوفہ |
شہریت | دولت عباسیہ |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
استاد | عبد اللہ ابن مبارک ، سفیان بن عیینہ ، عبد الرحمن بن مہدی |
نمایاں شاگرد | ابو القاسم بغوی ، ابو زرعہ الرازی ، ابراہیم بن اسحاق حربی ، ابن ماجہ ، ابویعلیٰ الموصلی |
پیشہ | مورخ ، محدث |
شعبۂ عمل | علم حدیث |
کارہائے نمایاں | المصنف |
درستی - ترمیم |
سید الحفاظ ابو بکر عبد اللہ بن محمد بن قاضی ابی شیبہ ابراہیم بن عثمان بن خواستی العبسی کوفی جو عظیم محدث اور مفسر تھے۔ ان کی کتاب المصنف، جو مصنف ابن ابی شیبہ کے نام سے بھی مشہور ہے، کو شہرت دوام حاصل ہے۔
ولادت
[ترمیم]ابن ابی شیبہ کی ولادت 159ھ 776ء میں ہوئی۔
مشائخ
[ترمیم]ابوبکر بن ابی شیبہ عبد اللہ بن مبارک، شریک بن عبد اللہ القاضی، سفیان بن عیینہ، علی بن مسہر، عباد بن العوام، وکیع بن الجراح، یحییٰ بن سعید القطان، اسماعیل بن عیاس، اسماعیل بن علیہ جیسے محدثین کے شاگرد تھے،
تلامذہ
[ترمیم]ان سے امام بخاری، امام مسلم، امام ابوداؤد، امام نسائی اور ابن ماجہ اور دوسرے کئی محدثین نے حدیث روایت کی ہے، ترمذی میں ان سے کوئی روایت نہیں، ان کی کتاب کا نام "المصنف لابی بکر بن ابی شیبہ" ہے، المصنف ایک خاص طرز کی کتاب کوکہتے ہیں اس سے پہلے "المصنف عبد الرزاق " اس نوع کی کتاب معروف تھی، یہ عبد الرزاق بن ہمام حدیث میں امام ابوحنیفہ کے شاگرد ہیں۔
تصنیفات
[ترمیم]- المصنف فی الأحاديث والآثار
- مسند ابن ابی شيبہ
- كتاب الايمان
- الادب لابن ابی شيبہ
وفات
[ترمیم]ابن ابی شیبہ محرم الحرام 235ھ۔ 849ء کو فوت ہوئے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/10237239X — اخذ شدہ بتاریخ: 14 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0