کار جیکنگ
Appearance
کار جیکنگ ایک جرم ہے جس میں گاڑیوں پر ڈاکہ ڈال کر گاڑی میں سوار افراد سے مالیات اور قیمتی اشیاء چھین لیے جاتے ہیں۔ اس جرم کے لیے کارجیکنگ کا لفظ پہلی مرتبہ ای جے میچل نے سال 1991ء میں اپنے اخبار میں اس وقت استعمال کیا جب ایک قتل پر تحقیق ہو رہی تھی۔
تدابیر
[ترمیم]کار جیکنگ سے بچنے کے لیے پولیس اور مختلف محکمہ جات کی جانب سے عام لوگوں کو عموماً درج ذیل چیزوں سے آگاہ رہنے کی تجویز کی جاتی ہے:
- چوکس رہنا اور آس پاس کے مشکوک لوگوں پر نظر رکھنا۔
- ایسی جگہوں میں گاڑی پارک کیا کریں جہاں روشنی زیادہ ہو۔
- گاڑیوں کے دروازے بند رکھا کریں (چابی سے لاک کیا کریں)۔
- ایسے علاقوں سے مت گذرا کریں جن کے متعلق یہ مشہور ہو کہ وہ چوری اور ڈھکیتی کے لیے معروف ہیں۔
- کار جیکنگ ہوتے ہی پولیس کو فوری طور پر آگاہ کریں جتنے جلدی ہو سکے۔
- ایسے سنسان پارکنگ،اے ٹی ایمز،وغیرہ کے پاس جانے سے گریز کریں جہاں آبادی نہ ہو۔
- جب آپ کسی جگہ ٹریفک میں پھنس جائیں تو اپنی اور دوسری گاڑیوں کے درمیان فاصلہ چھوڑیں تاکہ اگر کبھی ہنگامی صورت حال میں کار جیکنگ ہو جائے تو اس چھوڑے ہوئے فاصلے کے ذریعے بآسانی گاڑی نکال کر وہاں سے نکلا جاسکے۔
- کچھ خطرناک صورت حال میں جہاں خطرہ لاحق ہو، اس میں مزاحمت کرنے کی بجائے گاڑی اور جو بھی پیسا آپ کے پاس ہو اسے حوالہ کریں، کیونکہ ممکن ہے چور ایسے آلات کا استعمال کریں جس سے آپ کے جان کو خطرہ لاحق ہو جائے۔[حوالہ درکار]