فراسکاتی
فراسکاتی (Frascati) | |||
---|---|---|---|
عمومی معلومات | |||
علاقہ | لازیو | صوبہ | صوبہ روما |
بلندی | 320 میٹر | رقبہ | 22 مربع کلومیٹر |
آبادی | 20,149 (2005ء) | ||
دیگر معلومات | |||
فون کوڈ | 06(39+) | پوسٹ کوڈ | 00044 |
منطقہ وقت | مرکزی یورپی وقت, UTC+1 |
فراسکاتی (اطالوی: Frascati) اٹلی کا ایک قصبہ اور کمونے ہے جو اٹلی کے علاقہ لازیو کے صوبہ روما میں واقع ہے۔ قصبہ اطالوی دار الحکومت روم کے جنوب مغرب میں 20 کلو میٹر کے فاصلہ پر البان کی پہاڑیوں (Alban Hills) میں قدیم شہر تسکولم (Tusculum) کے نزدیک واقع ہے۔ شہر کا رقبہ 22 مربع کلومیٹر اور آبادی 20,149 (دسمبر 2005ء) ہے اور شہر سطح سمندر سے 320 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔
شہر کے قابل دید مقامات میں سترہویں صدی عیسوی کا تعمیر شدہ گرجا سینٹ پیٹر (Cathedral Basilica of St. Peter Apostle)، چرچ آف دی جیسو(Church of the Gesù)، بشپ پیلس (Bishop's Palace)، گرجا سانتا ماریا ان ویواریو (Santa Maria in Vivario) شامل ہیں۔ ان کے علاوہ شہر میں دو عجائب گھر سیوک آرکیالوجیکل میوزیم (Civic archaeological museum ) اور ایتھوپین میوزیم آف کارڈینل جیولیعیلمو ماسائعیہ (Ethiopian Museum of Cardinal Guglielmo Massaia (1809-1889)) واقع ہیں۔
سانچہ:Navbox Province of Italy/Categories for commune