عبد اللہ عبد اللہ
عبد اللہ عبد اللہ افغانستان کے پہلے چیف ایگزیکٹیو، سابق افغان وزیر خارجہ، صدارتی امیدوار صدارتی الیکشن 2009ء اور 2014ء تھے
عبد اللہ عبد اللہ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(پشتو میں: عبدالله عبدالله) | |||||||
چیف ایگزیکٹیو افغانستان | |||||||
آغاز منصب 29 ستمبر 2014 | |||||||
صدر | اشرف غنی احمد زئی | ||||||
| |||||||
وزیر خزانہ افغانستان | |||||||
مدت منصب 2 Oاکتوبر 2001 – 20 اپریل 2005 | |||||||
صدر | حامد کرزئی | ||||||
| |||||||
قائد قومی اتحاد افغانستان | |||||||
آغاز منصب 18 مارچ 2010 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 5 ستمبر 1960ء (64 سال)[1] کابل |
||||||
شہریت | افغانستان | ||||||
مذہب | اسلام | ||||||
جماعت | قومی اتحاد افغانستان | ||||||
اولاد | 4 | ||||||
تعداد اولاد | 4 | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | کابل طبی جامعہ جامعہ کابل |
||||||
تعلیمی اسناد | ڈاکٹر آف میڈیسن [2] | ||||||
پیشہ | سیاست دان ، ماہر عینیات ، سفارت کار | ||||||
مادری زبان | فارسی | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | پشتو ، انگریزی [2]، فرانسیسی [2][3]، فارسی | ||||||
IMDB پر صفحات، IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
وہ 1960ء کو کابل میں پیدا ہوئے۔ نسلاً تاجک ہیں مگر ان کی والدہ نے پهلی شوہر کے وفات کے بعد ایک قندهاری نورزئی سے دوسرا نکاح کیا۔ انھوں نے زندگی کا ایک بڑا حصہ شمالی افغانستان کی وادی پجنشیر میں گزارا۔ انھوں نے ابتدائی اور اعلٰی تعلیم کابل سے ہی حاصل کی۔ وہ پیشے کے لحاظ سے ماہر چشم ہیں۔ وہ انیس سو پچاسی میں پاکستان آئے جہاں پر انھوں نے پشاور کے سید جمال الدین افغان ہسپتال میں ایک سال تک خدمات سر انجام دیں۔ اگلے سال وہ واپس افغانستان چلے گئے اور وادی پنجشیر میں احمد شاہ مسعود نے انھیں ایک عہدہ دیا۔ 1996ء میں کابل میں برہان الدین ربانی کی حکومت میں وزارت دفاع کے ترجمان جبکہ طالبان کے ہاتھوں ان کی حکومت کی معزولی کے بعد وزیر خارجہ کے طور پر کام کرتے رہے۔ دو ہزار ایک کے بعد افغانستان میں قائم ہونے والی عبوری حکومت میں حامد کرزئی کی کابینہ کے وزیر خارجہ رہے۔ انھیں فارسی، پشتو اور انگریزی زبانوں پر مکمل عبور حاصل ہے۔ 2009ء میں ہونے والے انتخابات میں وہ صدر حامد کرزئی کے سب مضبوط حریف کے طور پر سامنے آئے۔ اور انتخابات میں دوسری پوزیشن پر رہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000023975 — بنام: Abdullah Abdullah — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب تاریخ اشاعت: 2003 — صفحہ: 1 — ISBN 978-1-85109-402-8 — Conflict in Afghanistan: A Historical Encyclopedia
- ↑ ناشر: ڈائی ولٹ — تاریخ اشاعت: 31 اکتوبر 2009 — Abdullah Abdullah – Der afghanische Alternative
- ↑ "http://www.khaama.com/%22