مندرجات کا رخ کریں

مقاطعہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.

مقاطعہ یا بائیکاٹ ایک طرح سے غیر متشدد انداز میں رضا کارانہ اور بالارادہ انداز میں کسی شخص، ادارے یا ملک سے ربط و تعلق، بات چیت، خرید و فروخت اور دیگر معاملات کا روک دینا ہے، جو عمومًا ایک احتجاج کا مظاہرہ ہے۔ یہ اخلاقی، سماجی، سیاسی یا ماحولیاتی وجوہ کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ مقاطعہ کا مقصد نشانے پر موجود فریق کا معاشی نقصان یا اسے اخلاقی دھکا پہنچانا یا اس فریق کی روش اور اس کے طریقہ کار میں تبدیلی لانا ہے۔

انگریزی زبان کا لفظ بائیکاٹ کیپٹن چارلس بائیکاٹ کے نام سے موسوم ہے جو آئر لینڈ ایک غیر حاضر زمین دار کے ایجنٹ بنے تھے اور ان کے خلاف وہاں کے قوم پرست رہنما چارلس اسٹیورٹ پارنیل کے مشورے پر مقاطعہ کے طریقہ کار کو بہ روئے کار لا کر بائیکاٹ کو اپنے رویے میں بدلاؤ لانے پر مجبور ہونا پڑا۔ یہ 1880ء کا واقعہ ہے۔

کبھی کبھار بائیکاٹ صارفین کی فعالیت کا بھی حصہ ہوتا ہے، جسے اخلاقی خریداری بھی کہا جاتا ہے۔ جب یہ کسی قومی حکومت کی جانب سے عمل میں لایا جاتا ہے، تو اسے تحدیدات کا نام دیا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات