The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.
عدالت عالیہ لاہور کا باقاعدہ قیام بادشاہ جارج ہفتم کے حکم نامہ سے 1882ء میں ہوا۔ اور ساتھ ہی چیف جسٹس اور چھ جونیر جج مقرر کیے گئے۔
قیام پاکستان
1947ء میں قیام پاکستان کے بعد مشرقی پنجاب کے لیے عدالت عالیہ لاہور کے ایک حکم نامہ سے ایک الگ عدالت تشکیل دی گئی اور باقی ماندہ علاقہ جو پاکستان میں شامل تھا وہ بدستور عدالت عالیہ لاہور کے دائرہ اختیار میں رہا۔
صوبہ مغربی پاکستان کا قیام
30 ستمبر 1955ء کو پاکستان کی دستور ساز اسمبلی نے صوبہ مغربی پاکستان کی تشکیل کی اور ساتھ ہی گورنر جرنل کو اختیار دیا گیا کہ وہ عدالت عالیہ مغربی پاکستان کی تشکیل کرے، اسی کی رو سے عدالت عالیہ مغربی پاکستان کا قیام 1956ء میں ہوا۔
عدالت عالیہ کے بینچوں کی تشکیل
سنہ 1981ء میں عدالت عالیہ کے بہاولپور، راولپنڈی اور ملتان کے تین بینچوں کی تشکیل کی گئی۔