مندرجات کا رخ کریں

تناسبی اکثریت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 13:57، 9 فروری 2024ء از UrduBot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (خودکار: درستی املا ← جا سک\1؛ تزئینی تبدیلیاں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

Plurality

اس اصطلاح کے معانی ہیں نسبتی اکثریت یا کثرت آرا۔ یہ اصطلاح پارلیمانی استعمال میں اس وقت لائی جاتی ہے جب مقابلہ پر دو سے زیادہ امیدوار ہوں۔ اگر صرف دو امیدوار حلقۂ نیابت سے کھڑے ہوں تو آسانی سے کہا جا سکتا ہے کہ فلاں امیدوار اپنے حریف کے مقابلے پر اتنے ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب ہو گیا۔ مگر جب امیدوار دو سے زیادہ ہوں تو ان کے مابین رائے شماری کا اضافی یا تناسبی فرق کرنے کے لیے یہ کہہ دیا جاتا ہے کہ فلاں امیدوار باقی دو حریفوں سے اتنی تناسبی اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوا ہے۔