مندرجات کا رخ کریں

تائی پے 101

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 18:08، 26 جنوری 2024ء از UrduBot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (خودکار: درستی املا ← ویب گاہ)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
تائی پے 101

تائی پے 101 تائیوان کے دار الحکومت تائی پے میں قائم ایک بلند عمارت ہے جسے 4 جنوری 2010ء سے پہلے دنیا کی بلند ترین عمارت ہونے کا درجہ حاصل تھا۔ جبکه یہ عمارت برج خلیفه کی تعمیر سے قبل دنیا کی بلند ترین عمارت سمجھی جاتی تھی۔ تاہم 4 جنوری 2010ء کو برج خلیفه نے دنیا کی سب سے اونچی عمارت کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
برج خلیفه دبئی میں واقع ہے۔ جوکه 167 منزلوں کی حامل دنیا کی سب بلند عمارت مانی جاتی ہے۔
تائی پے 101 ایک سو ایک منزلوں کی حامل عمارت کو سی وائی لی اینڈ پارٹنرز نے ڈیزائن اور کے ٹی آر ٹی جوائنٹ وینچر نے تعمیر کیا۔

عمارت کا اصل نام تائی پے فنانشل سینٹر تھا۔ اسے 2004ء میں ایمپورس اسکائی اسکریپر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تائی پے 101 کی منزلوں کی تعداد 101 ہے اور عمارت کی مجموعی بلندی 509 میٹر (ایک ہزار 671 فٹ ہے)۔ عمارت نے ملائیشیا کے دار الحکومت کوالالمپور میں قائم پیٹروناس ٹوئن ٹاور کا ریکارڈ اپنے نام کیا جس کی بلندی 452 میٹر (ایک ہزار 483 فٹ) ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

نگار خانہ

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]