مریم الزمانی بیگم شاہی مسجد
Appearance
مریم الزمانی بیگم مسجد | |
---|---|
مریم الزمانی مسجد کا صحن خاص | |
بنیادی معلومات | |
مذہبی انتساب | اسلام |
ضلع | ضلع لاہور |
صوبہ | پنجاب، پاکستان |
ملک | پاکستان |
سنہ تقدیس | 1611ء |
تعمیراتی تفصیلات | |
نوعیتِ تعمیر | مسجد |
طرز تعمیر | ہند-اسلامی طرز تعمیر، مغلیہ طرز تعمیر |
سنگ بنیاد | 1611ء |
سنہ تکمیل | 1616ء |
تفصیلات | |
گنبد | 3 |
مواد | اینٹ، چونا |
مریم زمانی بیگم مسجد جسے بیگم شاہی مسجد بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کے تاریخی شہر لاہور میں واقع شاہی قلعہ کے اکبری دروازہ کے بالمقابل اندرون لاہور میں واقع ہے۔ اِس مسجد کو مغل شہنشاہ نورالدین جہانگیر نے اپنی والدہ مریم الزمانی کی یاد میں تعمیر کروایا تھا۔
مہاراجہ رنجیت سنگھ کے زمانے میں اس مسجد کی عمارت کو بارود کی فیکٹری میں تبدیل کر دیا گیا تھا. سکھا شاہی دور کے خاتمے کے بعد 1850ء میں مسجد مسلمانوں کو واپس کر دی گئی، جس کے بعد اس کی عمارت کو ازسرنو تزئین و آرائش کرتے ہوئے اس میں دوبارہ پنج وقتی نماز کا اہتمام شروع کیا گیا۔