مندرجات کا رخ کریں

امیر البحر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

(انگریزی:Admiral) لفظ ایڈمرل اسی کی بگڑی ہوئی صورت ہے اور یہ اس زمانے کی یادگار ہے جب عرب مسلمانوں کے جہاز مشرقی سمندروں میں فتح و کامرانی کے پھریرے اڑاتے پھرتے تھے۔ عربوں نے سب سے پہلا بیٹرا حضرت عثمان کے عہد خلافت میں تیار کیا جب کہ والئی مصر عبداللہ ابن سعد قبرص کو تسخیر کرنے کا منصوبہ تیار کر رہا تھا۔ موجودہ دور میں ایڈمرل بحری فوج کا سب سے بڑا افسر ہوتا ہے ۔برطانیہ میں اس عہدے کے چار درجے ہیں۔ ہر درجے کا افسر اپنے حلقے کے لیے امتیازی نشان اور خاص جھنڈا رکھتا ہے۔ اور اس پر سینٹ جارج کی صلیب احمر کا نشان ہوتا ہے۔