غروب
غُرُوب {غُرُوب} (عربی)
غ ر ب، غُرُوب
ثلاثی مزید فیہ کے باب سے مصدر ہے اردو میں اسم کیفیت کے طور پر مستعمل ہے۔ 1635ء کو "مینا ستونتی" میں استعمال ہوا۔
اسم کیفیت (مذکر - واحد)
معانی
ترمیم1. چاند یا سورج کا چھپنا، ڈوبنا، (طلوع کی ضد)۔
"ہم اپنی روزمرہ زندگی میں بہت سے قدرتی مظاہر کا مشاہدہ کرتے رہتے ہیں مثلاً سورج کا طلوع اور غروب ہونا"۔، [1] 2. چاند اور سورج وغیرہ کے ڈوبنے کی جگہ یا سمت، مغرب، پچھم۔
انگریزی ترجمہ
ترمیمsetting (of the sun); occultation; sunset; the west
مترادفات
ترمیمچھُپاؤ، پوشِیدَگی