کوہیما
کوہیما بھارت کی شمال مشرقی سرحد میں واقع ریاست ناگالینڈ کا پہاڑی دار الحکومت ہے جس کی سرحدیں میانمار سے ملی ہوئی ہیں۔ 99،039 کی آبادی پر مشتمل کوہیما ریاست کا دوسرا بڑا شہر ہے۔[1] اس کا اصلی نام کوہیرا تھا۔ اس کی بنیاد 1878 عیسوی میں اس وقت رکھی گئی تھی جب برطانوی سلطنت نے پہاڑیوں میں اپنا صدر مقام قائم کیا تھا۔ پھر 1963ء میں ناگالینڈ کے قیام کے بعد اسے باضابطہ دار الحکومت بنا دیا گیا۔
دار الحکومت | |
ملک | بھارت |
ریاست | ناگالینڈ |
ضلع | کوہیما |
رقبہ | |
• کل | 20 کلومیٹر2 (8 میل مربع) |
بلندی | 1,444 میل (4,738 فٹ) |
آبادی (2001) | |
• کل | 78,584 |
زبانیں | |
• دفتری | انگریزی زبان |
منطقۂ وقت | بھارتی معیاری وقت (UTC+5:30) |
ڈاک اشاریہ رمز | 797001 |
رمز ٹیلی فون | 91 (0)370 |
گاڑی کی نمبر پلیٹ | NL-01 |
انسانی جنسی تناسب | 927 مذکر/مؤنث |
ویب سائٹ | kohima |
کوہیما انگامی قبیلے کی سرزمین ہے۔ یہ کوہیما علاقے کے جنوب میں کوہ جابو کے دامن میں واقع ہے،(25.67 شمال میں، 94.12 مشرق میں)۔[2] اس کی اوسط اونچائی 1،261 میٹر، 4،137 فٹ ہے۔[3]
تفصیلات
ترمیمکوہیما کا رقبہ 20 مربع کیلومیٹر ہے اور اس کی مجموعی آبادی 99،039 افراد پر مشتمل ہے اور 1,444 میٹر سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے۔
تاریخ
ترمیمکوہیما اصل میں کوہیرا نام کا ایک بڑا گاؤں تھا، جو موجودہ کوہیما کے شہری علاقے کے شمال مشرقی حصے میں آج بھی موجود ہے۔ گاؤں کو چار بڑے قبیلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
سامراجی دور
ترمیمایسٹ انڈیا کمپنی کی انتظامیہ نے 1840ء کی دہائی کے آغاز سے کوہیما میں اپنا اثرو رسوخ بڑھانا شرو کر دیا تھا۔ کمپنی فوجوں کی خطے کو ضم کرنے میں پیش رفت 1857 ء کی ہندوستانی تحریک آزادی کے بعد بھی جاری رہی۔ کوہیما ناگا ہلز ڈسٹرکٹ (اس وقت آسام کے تحت) کے ہیڈ کوارٹر کے طور پر جدید انتظامیہ کی پہلی نشست تھی جس میں 1879 ءمیں گائیبن ہنری ڈیمانٹ کی بطور پولیٹیکل آفیسر تقرری ہوئی تھی۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Kohima City Population Census 2011 - Nagaland"۔ بھارت میں مردم شماری، 2011ء۔ 2015
- ↑ "Maps, Weather, and Airports for Kohima, India"۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جون 2015
- ↑ "Kohima Home NIC"۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جون 2015
|
|