ونیا ودھیا راما
ونیا ودھیا راما مستقبل میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی ہنگامہ خیز فلم ہے۔ یہ فلم 2019ء میں جاری کی جائے گی۔ اس فلم میں اداکار رام چرن مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کے مصنف اور ہدایت کار، سرئنوڈو فلم کے ہدایت کار بویاپتی سرینو ہیں۔ اداکارہ کیارا اڈوانی، جنھوں نے ہدایت کار کورتلا شوا کی ہدایت کردہ، اداکار مہیش بابو کی 2018ء کی بلاک باسٹر فلم بھرت انے نینو سے تیلگو سنیما میں آغاز کیا تھا، اس فلم میں رام چرن کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس فلم کی موسیقی کامیاب موسیقی ہدایت کار دیوی سری پرساد سنبھالے گے۔ مشہور بھارتی تمل، تیلگو اور ہندی اداکار وویک اوبرائے اس فلم میں ولن کا کردار نبھائیں گے۔ اداکار نوین چندرا، پرشانت، اریان رجیش اور اداکارہ سنیہا، اننیا دوسرے اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کو کامیاب اور تجربہ کار پروڈیوسر ڈی وی وی ڈنایا، ڈی وی وی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے کریں گے۔ فلم کا ٹیزر 9 نومبر، 2018ء کو جاری کیا گیا۔
ونیا ودھیا راما | |
---|---|
ہدایت کار | بویاپتی سرینو |
پروڈیوسر | ڈی وی وی ڈنایا |
منظر نویس | بویاپتی سرینو |
کہانی | بویاپتی سرینو |
ستارے | رام چرن کیارا اڈوانی وویک اوبرائے نوین چندرا پرشانت اریان رجیش |
موسیقی | دیوی سری پرساد |
سنیماگرافی | رشی پنجابی آرتھر اے ولسن |
ایڈیٹر | کوٹاگری وینکٹیشورا راؤ تھمی راجو |
پروڈکشن کمپنی | ڈی وی وی انٹرٹینمنٹ |
تاریخ نمائش |
|
ملک | بھارت |
زبان | تیلگو |
فلم کی کہانی
ترمیمکہانی کا آغاز چار یتیم بچوں سے ہوتا ہے جو ریلوے ٹریک پر کچرا چُن کر اپنی زندگی بسر کرتے ہیں اور بچوں کی اسمگلنگ کرنے والے غنڈوں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں، وہ اس جگہ سے فرار ہوکر وہ غنڈوں کے خوف سے خود اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ ریلوے ٹریک پر خودکشی کرتے ہوئے انھیں قریبی جھاڑی میں ایک بچے کے رونے کی آواز سنائی دی، بچہ زخمی ہوتا ہے، جب وہ سوچتے ہیں کہ یہاں پڑے پڑے وہ بھی مرجائے گا۔ تو وہ لوگ اپنی زندگی گنوانے کے خیال چھوڑ کے بچے کو لے کر ہسپتال بھاگتے ہیں۔ بچے کے صحت یاب ہونے کے بعد ، وہ اسے اپنے بھائی کی حیثیت سے پالتے ہیں اور اس کا نام رام رکھتے ہیں۔ وہ اسے اسکول بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ ایک دن ، بچوں کو اسمگل کرنے والا بدمعاش جیل سے لوٹتا ہے ، چاروں بھائیوں کو پکڑ لیتا ہے اور ان کو قتل کرنے کی کوشش کرتا ہے ، اس دوران پانچواں بھائی رام اسکول سے واپس آجاتا ہے اور اس بدمعاش کو قتل کرکے اپنے بھائیوں کو بچاتا ہے۔ جب ڈاکٹر (چلپتی راؤ) ان سے اس کے بارے میں پوچھتا ہے ، تو وہ ان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے چاروں بھائیوں کو اسکول بھیجے ، جب کہ وہ ان کے لیے کام کرے گا، تب ڈاکٹر ان پانچوں کو اپنے بچوں کی طرح پالا کرتا ہے۔آہستہ آہستہ ، رام کے ساتھ سبھی بھائی بڑے ہوجاتے ہیں۔ کہانی آگے بڑھتی ہے، ایک دور دراز صحرا میں رام (رام چرن) اور بہار کے آمر غنڈے راجا بھائی منا (وویک اوبرائے) کے درمیان لڑائی ہوتی ہے ، جاگنے پر اسے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک خواب تھا۔ اس کا کنبہ چار بھائیوں اور بھابیوں پر مشتمل ہے ، بڑا بھائی بھون کمار (پرشانت)اور بڑی بھابی گایتری دیوی (سنیہ) سمیت تین بھائیوں (آریان راجیش ، روی ورما ، مدھو نندن)اور تین بھابیوں (مدھومیتا ، پروینہ ، ہماجا) اور ان کے بچے ہیں۔ بھون کمار بطور الیکشن کمشنر کام کرتا ہے اور اس کے تین بھائی اس کے ماتحت ہیں۔ حقوق نسواں کی کارکن پپی (ہیما) اور اس کے شوہر (پرتھوی راج) کی بیٹی سیتا (کیارا اڈوانی) سے رام کی منگنی ہوئی ہے۔ بھون کمار الیکشن کے سلسلہ میں وشاکھاپٹنم میں ، پرشورام (مکیش رشی) ، باوا مریڈی بیلام بلرام (ہریش اتمان)کے انتخابات کو آسانی سے چلانے کے لیے ایک دن بیلام بلرام (ہریش اتھمن) نامی ایک مقامی غنڈ ہ آکر بھون کو دھمکی دیتا ، جسے رام غصہ میں مارتا پیٹتا ہے، بات بیلام کے سسر پرشورام (مکیش رشی) تک پہنچتی ہے تو وہ بھی بھون کو دھمکاتا ہے جس کا بھی جواب رام دیتا ہے۔ اس بے عزتی پرشورام ایک انکاؤنٹر اسپیشلسٹ (پریادھرشنی رام) کے پاس جاتا ہے ، جو رام کے گھر پہنچ کر اس کے پورے کنبے کو یرغمال بنالیتا ہے۔تاکہ رام وہاں پہنچے اور پرشورام سے معافی مانگے ، رام وہاں پہنچتا ہے تو یولیس کے علاوہ اس کا سامنا بہار کے غنڈوں سے ہوتا ہے۔ یہ بدمعاش راجا بھائی نے بھیجے تھے، جو ابھی کوما سے باہر آیا ہے۔ غنڈوں سے پرتشدد لڑائی کے بعد ، گایتری رام سے اس کے بارے میں پوچھتی ہے ، جس پر وہ فلیش بیک ظاہر کرتا ہے۔ راجا بھائی بہار میں ایک مقامی آمر ہیں جو وزیر اعلی (مہیش مانجریکر) کو دھمکیاں دیتا ہے ، لہذا وہ مرکزی حکومت سے بات کرکے بھون کمار کو الیکشن کمشنر کے عہدے پر تعینات کرتے ہیں۔ راجا بھائی ، بھون ، اس کے بھائی اور ساتھیوں کو یرغمال بنالیتا ہے۔ اس دوران بھون رام کو فون کرتا ہے، جو گجرات میں اپنے کنبے اور سیتا کے ساتھ ایک مندر میں ہوتا ہے۔ جب رام ہوائی اڈے کی طرف واپس جارہا ہوتا ہے تو ، فون سن کر بھاگ کر گجرات سے بہار پہنچ جاتا ہے اور راجا بھائی کے 300 افراد کو مار ڈالتا ہے اور راجا بھائی کو مار کر کوما میں بھیج دیتا ہے۔ لیکن لڑائی کے دوران بھون کمارا شدید زخمی ہوکر مارا جاتا ہے۔ گایتری اپنے شوہر بھون کی موت کا سن کر صدمہ میں آجاتی ہے اور وہ رام سے بھون کے میت اور بعد میں راجا بھائی کے پاس جانے کو کہتی ہے، جہاں وہ راجا بھائی کو رام کے ساتھ لڑنے کے لیے چیلنج کرتی ہے۔ رام اور راجا بھائی کے درمیان لڑائی شروع ہوتی ہے ، آخر کار راجا بھائی مارا جاتا ہے۔ کنبہ ایک ساتھ مل کر ایک خوش کن نوٹ کے ساتھ آگے بڑھتا ہے۔
کردار
ترمیم- رام چرن بطور رام کوندیلا
- کیارا اڈوانی
- وویک اوبرائے
- پرشانت
- سنیہا
- اننیا
- اریان رجیش
- مکیش رشی
- مہیش منجریکر
- سیلم بیگ
تیاری
ترمیمسنیما گرافر رشی پنجابی نے اس فلم کی آدھے سے زیادہ سنیما گرافی کی۔ لیکن دوسرے کاموں کی وجہ سے انھیں اس منصوبہ کو چھوڑنا پڑا، ان کی جگہ سنیما گرافر آرتھر اے ولسن نے فلم کے بقیہ حصوں کی سنیما گرافی کی۔[1] اس فلم کے ایڈیٹنگ کوٹاگری وینکٹیشورا راؤ اور تھمی راجو نے کی۔
اس فلم کو کامیاب تیلگو فلم پروڈیوسر ڈی وی وی ڈنایا، ڈی وی وی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کر رہے ہیں۔ اس فلم کی موسیقی دیوی سری پرساد سنبھالیں گے۔ فلم کے ہدایت کار بویاپتی سرینو فلم کی ہدایت کے علاوہ، فلم کے منظر اور کہانی کو بھی لکھیں گے۔ یہ فلم آذربائیجان میں شوٹ ہونے والی پہلی تیلگو زبان کی فلم ہے۔
مارکیٹنگ
ترمیمفلم کا پہلا پوسٹر اور عنوان 7 نومبر، 2018ء کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری کیا گیا جبکہ فلم کا ٹیزر 9 نومبر، 2018ء کو یو ٹیوب پر جاری کیا گیا۔[2][3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.thenewsminute.com/article/arthur-wilson-replaces-rishi-punjabi-cinematographer-ram-charans-next-90603
- ↑ https://www.thenewsminute.com/article/ram-charan-s-first-look-vinaya-vidheya-rama-out-91176
- ↑ https://www.thenewsminute.com/article/watch-action-packed-teaser-ram-charan-s-vinaya-vidheya-rama-out-91257
بیرونی روابط
ترمیم
پیش نظر صفحہ 2010ء کی دہائی کی تیلگو فلم سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |