امجد اسلام امجد

پاکستانی اردو شاعر، ڈراما نگار اور گیت نگار

امجد اسلام امجد (پیدائش: 4 اگست 1944ء - وفات: 10 فروری 2023ء) ایک پاکستانی اردو شاعر، ڈراما نگار اور گیت نگار تھے۔ 50 سال پر محیط کیریئر میں انھوں نے چالیس سے زائد کتابیں تصنیف کی۔ انھیں اپنے ادبی کام اور ٹی وی کے لیے اسکرین پلے کے لیے بہت سے اعزازات ملے ، جن میں تمغائے حسن کارکردگی اور ستارۂ امتیاز شامل ہیں۔

امجد اسلام امجد

معلومات شخصیت
پیدائش 4 اگست 1944ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 10 فروری 2023ء (79 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنجاب
اسلامیہ کالج لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ صحافی ،  شاعر ،  مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
باب ادب

سوانح

ترمیم

امجد اسلام کی پیدائش 4 اگست 1944 کو لاہور میں ہوئی۔ [1] انھوں نے اسلامیہ کالج لاہور سے بی۔اے کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹیسے اردو میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔[1] انھوں نے اپنے کیریئر کے آغاز ایم اے او کالج لاہور کے شعبہ اردو میں استاد کی حیثیت سے کیا۔[2]

1975ء اور 1979ء کے درمیان امجد پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے ڈائریکٹر رہے۔[3] 1989ء میں انھیں اردو سائنس بورڈ کا ڈائریکٹر بنادیا گیا۔ انھوں نے چلڈرن لائبریری کامپلیکس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔ [1][2]

اعزازات

ترمیم

امجد اسلام امجد کو ان کی ادبی خدمات کی وجہ سے انھیں تمغائے حسن کارکردگی اور ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا۔ ان کی شخصیت پر تقریباً دس سے زائد تنقیدی کتابیں لکھی جاچکی ہیں۔[4]

وفات

ترمیم

امجد کی وفات 10 فروری 2023ء کو لاہور میں دل کا دورہ پڑنے ہوئی۔[5]

تصانیف

ترمیم

ان کے شعری مجموعوں میں درج ذیل شامل ہیں:[2] [3][2][6]

  • بارش کی آواز
  • شام سرائے
  • اتنے خواب کہاں رکھوں
  • نزدیک
  • یہیں کہیں
  • ساتواں در
  • فشار
  • سحر آثار
  • ساحلوں کی ہوا
  • محبت ایسا دریا ہے
  • برزخ
  • اس پار

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ متہر احمد خان (12 اگست 2011)۔ "Candid chat with Amjad Islam Amjad"۔ پاکستان ٹوڈے (اخبار)۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر2020 {{حوالہ خبر}}: تحقق من التاريخ في: |access-date= (معاونت)
  2. ^ ا ب پ ت "Amjad Islam Amjad"۔ Karachi Literature Festival.Org۔ 2012-04-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر2020 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |access-date= (معاونت)
  3. ^ ا ب بلال تنویر (2 اگست 2017)۔ "Governments are temporary and one should disagree with them: Amjad Islam Amjad"۔ Herald and Dawn (newspaper)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-11-26
  4. "Did you know? Bollywood's 'Man Ki Lagan' was written by Amjad Islam Amjad"۔ ٹرایبیون۔ 10 فروری 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-02-10
  5. "معروف شاعر اور ادیب امجد اسلام امجد انتقال کرگئے"۔ جیو ٹی وی۔ 10 فروری 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-02-10
  6. "Interview"۔ Contact Pakistan.com website۔ 2010-01-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-11-26