منموہن سنگھ
منموہن سنگھ (26 ستمبر 1932ء - 26 دسمبر 2024ء) ایک بھارتی سیاست دان اور سابق وزیر اعظم تھے۔ انھوں نے پنجاب یونیورسٹی کے بعد برطانیہ کی ممتاز آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیوں سے علم معاشیات کی تعلیم حاصل کی۔ وہ بھارتیہ ریژرو بینک کے گورنر رہ چکے ہیں۔ انھوں نے آئی- ایم -ایف اور اے ڈی بی کے لیے بھی کام کیا۔ وہ 1991ء میں آسام سے راجیہ سبھا کے رکن بنے اور نرسمہا راؤ حکومت میں وزیرخزانہ بنے۔ 1999ء میں من موہن سنگھ نے لوک سبھا انتخاب لڑے لیکن ہار گئے۔ 2004ء میں کانگریس پارٹی کے اتحاد کو جب حکومت بنانے کا موقع ملا تو پارٹی سربراہ سونیا گاندھی نے وزیر اعظم کا منصب قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کی رائے سے من موہن سنگھ وزیر اعظم بنے۔ 2009ء میں ہونے والے انتخابات میں کانگریس اور اس کی اتحادیوں کو انتخابات میں فتح ہوئی۔ اس طرح من موہن سنگھ دوسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہوئے۔ انھیں ملک میں معاشی بہتری کا روح رواں مانا جاتا ہے۔ ان کا شمار کانگریس صدر سونیا گاندھی کے معتمدوں میں ہوتا ہے۔
منموہن سنگھ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(پنجابی میں: ਮਨਮੋਹਨ ਸਿੰਘ) | |||||||
مناصب | |||||||
آر بی آئی گورنر (15 ) | |||||||
برسر عہدہ 15 ستمبر 1982 – 15 جنوری 1985 |
|||||||
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن | |||||||
برسر عہدہ 15 جنوری 1985 – 31 اگست 1987 |
|||||||
| |||||||
وزیر خزانہ (22 ) | |||||||
برسر عہدہ 21 جون 1991 – 16 مئی 1996 |
|||||||
| |||||||
رکن راجیہ سبھا | |||||||
برسر عہدہ 1 اکتوبر 1991 – 14 جون 2019 |
|||||||
قائد حزب اختلاف، راجیہ سبھا (13 ) | |||||||
برسر عہدہ 21 مارچ 1998 – 21 مئی 2004 |
|||||||
| |||||||
وزیر اعظم بھارت (13 ) | |||||||
برسر عہدہ 22 مئی 2004 – 26 مئی 2014 |
|||||||
| |||||||
وزیر خارجہ بھارت | |||||||
برسر عہدہ 6 دسمبر 2005 – 24 اکتوبر 2006 |
|||||||
| |||||||
وزیر ثقافت | |||||||
برسر عہدہ 23 مئی 2009 – 19 جنوری 2011 |
|||||||
رکن راجیہ سبھا | |||||||
برسر عہدہ 19 اگست 2019 – 3 اپریل 2024 |
|||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 26 ستمبر 1932ء [1][2][3][4] گاہ، پاکستان |
||||||
وفات | 26 دسمبر 2024ء (92 سال)[5] آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، دہلی |
||||||
رہائش | 7، لوک کلیان مرگ (22 مئی 2004–26 مئی 2014) | ||||||
شہریت | برطانوی ہند (1932–1947) بھارت (1947–2024) |
||||||
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس | ||||||
زوجہ | گورشرن کور (1958–2024) | ||||||
اولاد | اوپندر سنگھ ، دامن سنگھ ، امرت سنگھ | ||||||
تعداد اولاد | 3 | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | نفیلڈ کالج، اوکسفرڈ (1960–2024) سینٹ جانز کالج (1956–1957) پنجاب یونیورسٹی (1952–1954) |
||||||
تخصص تعلیم | معاشیات | ||||||
تعلیمی اسناد | پی ایچ ڈی ،بی اے ،بی اے اور ایم اے | ||||||
پیشہ | ماہر معاشیات ، سیاست دان ، بینکار ، سرکاری ملازم ، استاد جامعہ | ||||||
مادری زبان | پنجابی [6] | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [7]، ہندی [6]، اردو [6]، پنجابی [6] | ||||||
ملازمت | دہلی یونیورسٹی ، پنجاب یونیورسٹی ، اقوام متحدہ کانفرنس برائے تجارت و ترقی ، وزارت مالیات، حکومت ہند ، ریزرو بینک آف انڈیا ، یونیورسٹی گرانٹ کمیشن | ||||||
اعزازات | |||||||
سی این این نیوز 18 انڈین آف دی ائیر (2006) نمایاں ماہرِ پارلیمانی امور اعزاز (2002) بانگا بیبھوشن (2002) پدم وبھوشن (1987) ایڈم سمتھ انعام (1956) نشان عبد العزیز السعود آرڈر آف دی رائزنگ سن |
|||||||
IMDB پر صفحات، IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
منموہن سنگھ کی پیدائش 26 ستمبر، 1932ء کو پاکستانی پنجاب کے گاہ میں ہوئی تھی۔[8][9] ان کی والدہ کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ بہت چھوٹے تھے۔[10][11]
ذاتی زندگی
منموہن سنگھ کی پیدائش برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) کے پنجاب صوبے میں 26 ستمبر، 1932ء کو ہوئی۔ ان کی والدہ کا نام امرت کور اور والد کا نام گرمكھ سنگھ ہے۔ ملک کی تقسیم کے بعد ان کا خاندان بھارت آ گیا۔ یہاں پنجاب یونیورسٹی سے انھوں نے گریجویشن اور پوسٹ گریجویٹ سطح کی تعلیم مکمل کی۔ کیمبرج یونیورسٹی سے انھوں نے پی۔ ایچ۔ ڈی کی اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے ڈی فل کیا۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے معاشیات کے استاد کے طور پر کافی شہرت حاصل کی۔ وہ جامعہ پنجاب اور بعد میں دہلی اسکول آف اكنامكس میں پروفیسر رہے۔ اسی درمیان وہ اقوام متحدہ تجارت اور ترقی کانفرنس سیکرٹریٹ میں مشیر رہے اور 1987ء اور 1990ء میں جنیوا میں ساؤتھ کمیشن میں سیکرٹری بھی رہے۔ 1971ء میں ڈاکٹر سنگھ بھارت کے کامرس اینڈ انڈسٹری منسٹری میں اقتصادی مشیر کے طور پر مقرر کیے گئے۔ 1972ء میں انھیں وزارت خزانہ میں اہم اقتصادی مشیر بنایا گیا۔ اس کے بعد کئی برسوں تک وہ منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدر، ریزرو بینک کے گورنر، وزیر اعظم کے اقتصادی مشیر اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے صدر بھی رہے ہیں۔ بھارت کے اقتصادی تاریخ میں حالیہ برسوں میں سب سے اہم موڑ اس وقت آیا جب ڈاکٹر سنگھ 1991ء سے 1996ء تک ہندوستان کے وزیر خزانہ رہے۔ ڈاکٹر سنگھ کے خاندان میں ان کی بیوی محترمہ گرچرن کور اور تین بیٹیاں ہیں۔
وفات
26 دسمبر 2024ء کو سنگھ کو دل کی بیماری اور بڑھاپے سے متعلق مسائل کی وجہ سے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، نئی دہلی کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں داخل کرایا گیا۔ سنگھ 92 سال کی عمر میں اسپتال میں داخل ہونے کے چند گھنٹے بعد انتقال کر گئے۔[12][13][14]
حوالہ جات
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/119241374 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Manmohan-Singh — بنام: Manmohan Singh — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/singh-manmohan — بنام: Manmohan Singh
- ↑ Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000020143 — بنام: Manmohan Singh — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ India's former PM Manmohan Singh dies aged 92 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 دسمبر 2024
- ^ ا ب ناشر: بزنس اسٹینڈرڈ — Happy Birthday Dr Manmohan Singh; PM Modi, Rahul Gandhi extend best wishes — اخذ شدہ بتاریخ: 27 دسمبر 2024 — سے آرکائیو اصل فی 27 دسمبر 2024
- ↑ عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/113317999 — اخذ شدہ بتاریخ: 22 مئی 2020
- ↑ Jose، Vinod K. (1 اکتوبر 2011)۔ "Manmohan Singh at the centre of the storm"۔ The Caravan۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-12-26
- ↑ "Detailed Profile: Dr. Manmohan Singh"۔ 2011-12-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-12-18
- ↑
- ↑ "PM Manmohan Singh celebrates 77th birthday on board Aircraft"۔ The Economic Times۔ 26 ستمبر 2009۔ ISSN:0013-0389۔ 2024-06-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-06-07
- ↑ Achom، Debanish (26 دسمبر 2024)۔ "Manmohan Singh, 2-Time PM And Architect Of India's Economic Reforms, Dies At 92"۔ NDTV۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-12-26
- ↑
- ↑ "India's former PM Manmohan Singh dies aged 92"۔ Reuters۔ 26 دسمبر 2024۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-12-26